جموں و کشمیر

فوج نے کھوجی کتے کو خراج پیش کیا

کھوجی کتے کو دو گولیاں لگ گئی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی چھپے ہوئے جنگجو کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹ علاقے سے لوٹنے کے بعد یہ کھوجی کتا خون ضائع ہونے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔

سری نگر: فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پانچ روز قبل انکاؤنٹر کے دوران زخمی ہونے کے بعد جمعرات کو دم توڑنے والے کھوجی کتے کو جمعے کے روز خراج پیش کیا۔ چنار کور کے جی او سی لیفٹیننٹ اے ڈی ایس اوجلا نے جمعے کو روز یہاں بادامی فوجی چھاؤنی میں فوج کے کھوجی کتے کو خراج پیش کیا۔

ایک فوجی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس کھوجی کتے کو دو گولیاں لگ گئی تھیں لیکن اس کے باوجود بھی چھپے ہوئے جنگجو کا پتہ لگانے میں کامیاب ہوا۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹ علاقے سے لوٹنے کے بعد یہ کھوجی کتا خون ضائع ہونے کے باعث بے ہوش ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کے اس تربیت یافتہ کتے کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور فوجی ویٹرنری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جمعرات کو دم توڑ گیا۔ فوج کا کہنا ہے کہ اس تربیت یافتہ فوجی کتے (زوم) جس کی کی عمر دو برس تھی، نے گولیاں لگنے کے باوجود بھی اپنے فرائض انجام دئے جس کے نتیجے میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔