جگن کے الزامات۔ بہن شرمیلا اشکبار: ویڈیو
شرمیلانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہاکہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کرانہوں نے اپنے بھائی کی خاطر ہزاروں کلومیٹر پدیاترا کی تھی۔

حیدرآباد: سیاسی عزائم کے ساتھ کانگریس میں شامل ہونے آندھراپردیش کے وزیراعلی و حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کی جانب سے ان کی بہن و آندھراپردیش کانگریس کی سربراہ وائی ایس شرمیلا پر لگائے گئے الزام پرشرمیلا اشکبار ہوگئیں۔
شرمیلانے میڈیا سے بات کرتے ہوئے جذباتی انداز میں کہاکہ اپنے شوہر اور بچوں کو چھوڑ کرانہوں نے اپنے بھائی کی خاطر ہزاروں کلومیٹر پدیاترا کی تھی۔
شرمیلا نے کہاکہ انہوں نے اُس وقت اپنے بھائی کے لئے کام کیا تھا۔وہ اس کیلئے بائبل کی قسم کھائیں گی۔انہوں نے پوچھا کہ کیا ایساکرنے کے لئے جگن تیار ہیں؟
انہوں نے پوچھا کہ اپنے بھائی کیلئے کام کرنے والی بہن کا احترام کرنے کے بجائے جگن نے جذباتی طورپر ان کو نشانہ بنایا ہے۔
شرمیلا نے کہا کہ جگن تاریخ میں ایک بڑے بھائی کے طور پر جانے جائیں گے جنہوں نے اپنی بہن کی شخصیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔