یوروپ

ترکیہ کی صدی بھی ترک دنیا کی صدی ہوگی: صدر اردغان

صدر اردغان نے ان خیالات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ روز اپنے آذربائیجان کے دورے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کیا۔

انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ ترکیہ کی صدی بھی ترک دنیا کی صدی ہوگی۔ صدر اردغان نے ان خیالات کا اظہار اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر گزشتہ روز اپنے آذربائیجان کے دورے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کیا۔

متعلقہ خبریں
ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کے علاج کیلئے آذربائیجان کے دواخانے تیار:صدر الہام الیف
ایران کے صدر کے ہیلی کاپٹر کا سگنل سسٹم بند تھا: عبدالقادر اورال اولو
ترکیہ میں صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کا اعلان
ترکیہ کا فیصلہ فلسطینی عوام کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے: حماس
ترکیہ کے بلدی انتخابات میں صدر اردغان کو بدترین شکست

انہوں نے کہا کہ 14 اور 28 مئی کے انتخابات کے بعد، ہم نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور اس کے بعد آذربائیجان کا پہلا دورہ کیاہے اور دونوں ممالک کے ساتھ ، اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے تمنا ظاہر کی کہ خدا ہماری دوستی اور دوستی کو جاری رکھے اور کہا کہ ترکیہ کی یہ صدی عالمِ ترک کی صدی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ ترک ریاستوں کی تنظیم کی ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی اور آذربائیجان کی حیثیت سے، ہماری مشرق اور مغرب کے درمیان ایک سٹریٹجک پوزیشن ہے۔

تجارت سے لے کر توانائی تک، دفاعی صنعت سے لے کر نقل و حمل تک، اپنے برادر ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں ہمارا تعاون مزید گہرا ہو گا۔ میرے بھائی الہام علی ایف کے ساتھ مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم مستقبل قریب میں ان رابطوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔

انہوں نے اس موقع پر آذربائیجان کے رہنما حیدر علی ایف کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کے لیے مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے ترکیہ اور آذڑبائیجان کے لیے "دو ریاستیں، ایک قوم” کا نعرہ دیا تھا۔ ہم اپنے بھائی الہام علی ایف کے ساتھ تمام شعبوں میں شبانہ بشانہ آگے بڑھتے رہیں گے۔

a3w
a3w