گیلی دھان کی خریداری کا مطالبہ، کسانوں کا دھرنا

پولیس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئی جس نے ان کسانوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے ان کااحتجا ج ختم کروانے میں کامیابی حاصل کی۔

حیدرآباد: گیلی دھان کی خریداری کامطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ضلع راجناسرسلہ کے دھرمارم علاقہ میں کسانوں نے سڑک پربڑے پیمانہ پردھرنادیا۔ان کسانوں کے اچانک احتجاج سے کچھ دیرکیلئے کشیدگی پھیل گئی۔ان کسانوں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی۔

اس احتجاج کے سبب سڑک پرٹریفک جام ہوگئی۔پولیس اطلاع کے ساتھ ہی وہاں پہنچ گئی جس نے ان کسانوں کے جذبات کو سرد کرتے ہوئے ان کااحتجا ج ختم کروانے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد سڑک پر ٹریفک کو بحال کیاگیا۔