دہلیکھیل

جئے شاہ بلامقابلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین منتخب

بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ آئی سی سی چیرمین بننے والی سب سے کم عمر شخصیت ہیں، ان کی مدت کار یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔

دہلی: بی سی سی آئی سکریٹری جئے شاہ کو بلامقابلہ آئی سی سی کا چیرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ خبر ہندوستانی کرکٹ کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس سے دنیائے کرکٹ پر ہندوستان کا دبدبہ مزید بڑھ گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
سمیع، آسٹریلیا دورہ سے باہر ہونے کی خبروں پر ناراض
نیدرلینڈ نے ٹی-20 ورلڈ کپ ٹیم میں دو تبدیلیاں کیں
احتجاج کی دھمکی کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو سیکوریٹی کی یقین دہرانی کرائی گئی
ہندوستانی ٹیم کو پاکستان لانے نئی تجویز پیش
ایشان کشن اور شریاس ایئر کا سنٹرل کنٹراکٹ ختم، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر کرنے پر بھی غور

قابل ذکر بات یہ ہے کہ 35 سالہ جئے شاہ آئی سی سی چیرمین بننے والے اب تک کے سب سے کم عمر فرد ہیں۔ ان کی مدت کار بطور آئی سی سی چیرمین یکم دسمبر 2024 سے شروع ہوگی۔ اس سلسلے میں آئی سی سی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جئے شاہ کو بلامقابلہ آئی سی سی کا نیا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔

جئے شاہ اکتوبر 2019 سے بی سی سی آئی کے سکریٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیرمین ہیں۔ وہ یکم دسمبر سے یہ عہدہ (آئی سی سی چیرمین) سنبھالیں گے۔

سابق چیرمین گریگ بارکلے کے اس الیکشن سے ہٹنے کے بعد وہ واحد امیدوار تھے۔ ظاہر ہے جئے شاہ یکم دسمبر 2024 سے گریگ بارکلے کی جگہ لیں گے۔ چونکہ آئی سی سی چیرمین عہدہ کے لیے درخواست دینے والے تنہا شخص تھے، اس لیے انتخاب نہیں ہوا اور جئے شاہ کو ہی بلامقابلہ منتخب کر لیا گیا۔

آئی سی سی چیرمین عہدہ کے لیے درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 27 اگست تھی یعنی آج مقرر وقت تک جئے شاہ کے علاوہ کسی نے بھی اپنا پرچہ داخل نہیں کیا۔