جیش اور حزب المجاہدین کے اڈے خیبر پختونخواہ منتقل
پاکستانی دہشت گرد گروپس جیش محمد اور حزب المجاہدین نے ہندوستان کے آپریشن سندور کے بعد اپنے اڈوں کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے صوبہ خیبر پختونخواہ منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
نئی دہلی ۔(پی ٹی آئی) پاکستانی دہشت گرد گروپس جیش محمد اور حزب المجاہدین نے ہندوستان کے آپریشن سندور کے بعد اپنے اڈوں کو پاکستانی مقبوضہ کشمیر کے صوبہ خیبر پختونخواہ منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
دفاع کے ذرائع نے جمعہ کے دن یہ بات بتائی۔ یہ گروپس ہندوستان کے فضائی حملوں کے بعد پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو اب غیرمحفوظ سمجھنے لگے ہیں۔ انہیں خیبر پختونخواہ محفوظ صوبہ لگتا ہے کیونکہ وہ افغان سرحد کے قریب واقع ہے۔
ذرائع کے بموجب نہایت اہم پیشرفت 14 ستمبر کو ہند۔ پاک کرکٹ میاچ شروع ہونے سے چند گھنٹے قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ کے ٹاؤن گڑھی حبیب اللہ میں جیش کی طرف سے کھلے عام چلائی گئی بھرتی مہم کی شکل میں دکھائی دی۔
جیش اور جے یو آئی نے مولانا مفتی مسعود الیاس کشمیری عرف ابومحمد کی موجودگی میں یہ مشترکہ مہم چلائی۔ الیاس کشمیری‘ خیبر پختونخواہ اور کشمیر کے لئے جیش کا سینئر کمانڈر ہے اور جیش کے بانی مولانا مسعود اظہر کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔