جموں و کشمیر

سری نگر کی جامع مسجد میں مسلسل تیسرے جمعہ کونماز نہیں ہوئی

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاج کے اندیشہ کے تحت آج مسلسل تیسرے جمعہ کو سری نگرکی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

سری نگر: غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کاروائیوں کے خلاف احتجاج کے اندیشہ کے تحت آج مسلسل تیسرے جمعہ کو سری نگرکی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

متعلقہ خبریں
میرواعظ کو 5 ماہ بعد جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت
میرواعظ عمر فاروق، نظربند
جامع مسجد سری نگر میں چوتھے جمعہ بھی نماز کی اجازت نہیں

شہر کے نوہٹاعلاقہ میں واقع جامع مسجد مقفل رہی اورنظم و ضبط کی برقراری کیلئے اس کے اطراف و اکناف سیکیوریٹی عملہ کوتعینات کردیاگیا تھا۔

میرواعظ عمر فاروق کی زیر قیادت حریت کانفرنس نے کہاکہ تاریخی جامع مسجدکوبارباربند کیاجانااورمیرواعظ کی خانہ نظربندی‘ جموں وکشمیرکی صورتحال اوریہاں کی نازک معمول کی صورتحال کی یاددہانی کراتے ہیں۔

حریت کانفرنس نے کہاکہ پابندیوں اورتحدیدات کے باوجود کشمیری عوام فلسطین کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ حریت نے کہاکہ جنگ سے کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا اوریہ صرف تباہی لاتی ہے اورمزید بداعتمادی، عدم تحفظ اورظلم کوجنم دیتی ہے۔

اس نے مزید کہاکہ غزہ کے ہزاروں بچوں کوبمباری کرتے ہوئے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا ہے۔ہاسپٹلس اورمکانات کومسمارکیا جارہا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف جنگ جوانسانیت پر ایک دھبہ ہے،بلاروک ٹوک جاری ہے۔ اپنے آپ کو انسانی حقوق اورآزادی کاچمپئن کہنے والے لوگ اس کی حمایت کررہے ہیں یاخاموشی اختیارکئے ہوئے ہیں۔