حیدرآباد

ملعون یتی نرسنگھانند کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج منظم کرنے مسلمانوں سے جمعیت القریش تلنگانہ کی اپیل

ملعون نرسنگھا آنند سرسوتی نے تو حد ختم کرتے ہوئے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں زہر افشانی کرتے ہوئے عالمی سطح کے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح مجروح کردیا ہے۔

حیدرآباد: جوائنٹ سکریٹری جمیعت القریش تلنگانہ اسٹیٹ مسٹر منصور چودھری نے آج میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے دو دن سے  مسلمانوں میں غصے کی لہر دوڑ چکی ہے کیونکہ  ملعون نرسنگھا نند جو  بار بار  حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
مسلمانوں کی جان، املاک، عبادت گاہوں اور تجارت پر جان لیوا خطرات منڈلارہے ہیں۔ مفکرین کی رائے
مسلمانوں کو اب سوچ سمجھ کر موقع دے گی بی ایس پی:مایاوتی
سنسربورڈ ’ہم دو ہمارے بارہ‘ فلم کی ریلیز پر روک لگائے : امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند
15 فیصد مسلم ریزرویشن سے متعلق کانگریس پر جھوٹا الزام : پی چدمبرم

 اور یہ لوگ ہر بار ہمیشہ اسی طرح کی چیزیں کر رہے ہیں اور تمام امت مسلمہ سکون کی نیند سو رہے ہیں حالانکہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ اسلام دشمن طاقتیں گستاخی کے مرتکب ہوئے تھے لیکن اب ملعون نرسنگھانند سرسوتی نے تو حد ختم کرتے ہوئے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں زہر افشانی کرتے ہوئے عالمی سطح کے مسلمانوں  کے جذبات کو بری طرح مجروح کردیا ہے۔

 باوجود مسلمانوں کی جانب سے جسطرح احتجاج کیا جانا تھا نھیں کیا گیا منصور چودھری نے تمام امت مسلمہ سے گزارش کی کہ وہ  ملعون کے  خلاف اٹھ کھڑے ہو  اُنہوں نے کہا کہ یونائٹڈ نیشن 1945 میں 30 اکتوبر 1945 میں یونائٹڈ نیشنز بنایا گیا تھا جس کا مقصد یہ تھا کہ پورے عالم تمام دنیا میں جو 20 ڈگنیٹنگ ایکولٹی یکساں پلاننگ کے تعلق سے  بنایا گیا تھا اور 30 اکتوبر 1945 کو انڈیا نے یونائٹڈ نیشن میں رُکنیت حاصل کی تھی اور اب یہ اکتوبر کا مہینہ چل رہا ہے۔

 30 اکتوبر 2024 کو 79 سال مکمل ہوتے ہیں اور 79 سال میں  اس طرح کا ماحول نہیں  تھا جتنے پچھلے 10 15 سالوں میں واقع ہوا  اج ہمارے ملک میں جگہ جگہ بی جے پی ، سنگھ پریوار نفرت کا ماحول پیدا کرتے ہوئے ہر جگہ پر  مسلمانوں کو رسوا کر رہے ہیں۔

 اب ہم یہ لوگوں کے خلاف کھڑے ہونگے  اور بڑے پیمانے پر  احتجاج بھی کریں گے اور  کاروبار بندہ کا بھی اعلان  کریں گے اور ہم یونائٹڈ نیشن  کو بھی ہم ایک لیٹر لکھیں گے کیونکہ تمام امت مسلمہ کی بات ہے تمام عالم کی بات ہے  جو بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کےامتی ہیں اج ان کو چاہیے کہ انہیں اٹھ کھڑے رہنا ہے۔

 آج سے کچھ سال پہلے ڈنمارک میں کارٹون بنائے گئے تھے تو تمام امت مسلمہ نے تمام ممالک میں جو اس کا پر زور احتجاج کیا تھا  لیکن اج کیا ہوا کارٹون تو چھوڑیے اب تو اس ناپاک ملعون نے سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کا  نام  لیکر گستاخی کر رہا ہے تو یہ تمام عالم میں مسلمانوں کو کیا ہوا ہے ۔

میں تمام عالم کے مسلمانوں کو اور انڈیا کے مسلمانوں کو جو جو بھی ہے ان کی وہ لوگ اٹھ کھڑے رہیے اور یہ تمام عالم کے سطح پہ آواز اُٹھانا چاہیےاور یونائٹڈ نیشن کی جانب سے ہندوستان کے اوپر دباؤ ڈالا جانا چاہیے کیونکہ ہندوستان میں نریندر مودی کی حکومت ہے  فرقہ پرستی کی سوچ ہے یہ لوگ دیش کو ترقی کی راہ پہ لانے کے بجائے یہاں پہ ہندو مسلم کو جو ڈیوائڈ کر رہے ہیں ڈیوائڈ کر کے اپنی پوری ناکامی کو  چھو پا رہے ہیں۔

 لہٰذا ہم تمام لوگ کو چاہیے کہ یہ لوگوں کے خلاف میں اٹھ کھڑے رہنا چاہیے اور جیسا کہ کچھ دن پہلے امتیا ز جلیل صاحب جو ایک ریالی نکالے تھے اورنگ اباد سے  لیے ہم صدر مجلس اتحاد المسلمین بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب سے اپیل کرتے ہیں ٹھیک اسی طرز پر يا اس سے بڑے پیمانے پہ ایک ریالی نکالی جانی چاہئے اور ایک ایسی اواز بلند ہونی چاہیے صدر صاحب  سے گزارش کرتے ہیں کہ اپ لوگ عالمی سطح پر ریالی منظم کریں یہ کام مجلس ہی  کرسکتی ہے۔

تمام لوگ کلمے کی بنیاد پر ریالی  نکالیں گے تو انشاءاللہ تعالی بڑے پیمانے پر احتجاج ہوگا نہ صرف انڈیا بلکہ دیگر ممالک کے اُمتی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سڑکوں پر نکل کر اپنے احتجاج کو درج کریں گے اس موقع پر محمد جاوید قریشی ،محمد عتیق قریشی ،محمد بشیر قریشی اور محسن قریشی الکریمی بھی موجود تھے ۔۔

a3w
a3w