تلنگانہ

جمعیت علماء عادل آباد کا انتخابی اجلاس، حافظ محمد ابوبکر دوبارہ صدر منتخب

اس موقع پر حافظ محمد ابوبکر نے اپنے خطاب میں جمعیت کی گزشتہ خدمات بالخصوص فلاحی و رفاہی اقدامات کا تذکرہ کیا اور آئندہ بھی خدمت کے جذبہ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

عادل آباد: جمعیت علماء عادل آباد کا ایک اہم انتخابی اجلاس 11 ستمبر بروز جمعرات دفتر جمعیت علماء عادل آباد میں منعقد ہوا، جس میں حافظ محمد ابوبکر کو بھاری اکثریت سے دوبارہ صدر ضلع جمعیت منتخب کیا گیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
طب یونانی انسانی صحت اور معاشی استحکام کا ضامن، حکیم غریبوں کے مسیحا قرار
وقف جائیدادوں کے تحفظ کے لیے وزیراعلٰی اور چیف جسٹس سے ٹریبونل کو مضبوط کرنے کی گزارش
غریبوں اور بے سہارا افراد کے لیے سہارا بنا تانڈور کا اے ایس جی ایم کے چیریٹیبل ٹرسٹ

اجلاس میں نگران کار اور ریاستی مبصر کی حیثیت سے حضرت مولانا مصدق القاسمی اور قاری یونس نے شرکت کی۔ اجلاس کا آغاز قاری یونس کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب ﷺ میں نعتیہ کلام پیش کیا گیا۔

مولانا مصدق القاسمی نے اپنے خطاب میں جمعیت علماء کے اغراض و مقاصد، ملک میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز اور ملت اسلامیہ کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کی دینی، علمی اور ملی خدمات ملت کے لئے قیمتی سرمایہ ہیں اور موجودہ حالات میں اس سے وابستگی ناگزیر ہے۔

انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے عمل میں آئے، جن میں حافظ محمد ابوبکر بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پائے۔ دوسرے نمبر پر مولانا اسلم ندوی، تیسرے نمبر پر مفتی مصطفیٰ مظاہری اور مفتی عثمان رہے۔

اس موقع پر حافظ محمد ابوبکر نے اپنے خطاب میں جمعیت کی گزشتہ خدمات بالخصوص فلاحی و رفاہی اقدامات کا تذکرہ کیا اور آئندہ بھی خدمت کے جذبہ کو جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

انتخابی اجلاس میں عادل آباد مستقر کے علاوہ اوٹنور، نارنور، گڑی ہتنور، اندرویلی، نرڈی گنڈا، بیلہ، جیند، بھیم پور، تلا مڑگو اور تامسی منڈل جات کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں شہر کے ممتاز علماء کرام اور شخصیات جن میں مولانا عبدالعزیز قاسمی، مولانا اسلم ندوی، مولانا مبشر، مولانا یعقوب، مولانا اسلام الدین، حافظ کاظم، حافظ امجد، حافظ بشیر، مولانا ابوذر حامد، مولانا ابوذر حسامی، مولانا عبدالعلیم، مولانا احمد رمضان، حافظ شیخ احمد صدر جمعیت مستقر عادل آباد اور ترجمان جمعیت حافظ محمد منظور احمد شامل ہیں۔

شہر کی دیگر معزز شخصیات جیسے سابق نائب صدر بلدیہ ظہیر رمضانی، مجو میر اعجاز علی، صدر خانقاہ محمدی اظہر اللہ، صحافی برادری، محبوب خان، حمیداللہ اور انور خضر یافعی نے حافظ محمد ابوبکر کو دوبارہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

اجلاس کا اختتام مولانا مصدق القاسمی کی رقت انگیز دعا پر ہوا، جبکہ شرکاء کے لئے ظہرانے کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔