تلنگانہ

نرساپور میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کا جلسہ: اصلاح معاشرہ پر زور

جمعیۃ علماء ضلع میدک کے زیر اہتمام نرساپور میں ایک اہم جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا جس میں مولانا محمد عرفان قاسمی اور حافظ پیر خلیق احمد صابر نے خطاب کیا۔

نرساپور: جمعیۃ علماء ضلع میدک کے زیر اہتمام نرساپور میں ایک اہم جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد ہوا جس میں مولانا محمد عرفان قاسمی اور حافظ پیر خلیق احمد صابر نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے معاشرتی اصلاح کے لیے اصلاحی کمیٹیوں کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کے سی آر کی حکمرانی ریاست کے عوام کیلئے باعث فخر: ہریش راؤ
ایم بی اے میں 2598 نشستیں خالی
بھٹی وکرامارکا کی لاس ویگاس میں مائننگ ایکسپو میں شرکت
ڈرگس سے پاک تلنگانہ کی تعمیر، نوجوان تعاون کریں: جونیر این ٹی آر

مولانا محمد عرفان قاسمی، مبلغ دارالعلوم دیوبند، نے اپنے خطاب میں کہا کہ دین صرف عبادات اور حسن اخلاق سے مکمل نہیں ہوتا، بلکہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے حقوق کے ساتھ ساتھ بندوں کے حقوق کی ادائیگی بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نمازیں ہمیں گناہوں اور منکرات سے بچانے میں ناکام ہیں۔ حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے، مولانا نے کہا کہ نماز کو یوں تصور کرنا چاہیے کہ یہ ہماری زندگی کی آخری نماز ہے۔

حافظ پیر خلیق احمد صابر، جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھراپردیش، نے اپنے خطاب میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں صحت مند جسم دے کر قوم و ملت کی خدمت کے لیے پیدا کیا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ آج نوجوانوں کو شراب اور نشہ آور اشیاء کی حرمت سے آگاہ کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ قرآن ان کی گندگی اور حرمت کا ببانگ دہل اعلان کرتا ہے۔ حافظ صابر نے نوجوانوں کو شریعت کے مطابق زندگی گزارنے اور شادیوں میں اسراف اور جہیز کے خلاف کام کرنے کی اپیل کی۔

جلسہ کے آغاز میں، مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع میدک، نے مہمانوں اور شرکا کا استقبال کرتے ہوئے جمعیۃ علماء کا تعارف کروایا اور وقف ترمیمی ایکٹ 2024 کے ممکنہ اثرات پر روشنی ڈالی۔ حافظ محمد قطب الدین، جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک، نے نظامت کے فرائض انجام دیے، جبکہ مولانا سید عظیم الدین، جوائنٹ سیکریٹری جمعیۃ علماء ضلع میدک، نے نرساپور میں اصلاحی کمیٹی کی تشکیل سے متعلق بات رکھی۔

جلسہ کے انتظامات میں مولانا مرزا مجاہد بیگ حسامی، حافظ عبدالجبار خان، حافظ محمد سلمان خان، حافظ محمد ربانی، حافظ شیخ ہاشم، مولانا مکثر مظاہری، مولانا فرمان قاسمی، مولانا بشیر خان اشرفی، حافظ عبدالرحمن طاہر، حافظ سید یونس، حافظ امتیاز، حافظ خورشید، حافظ وسیم اکرم، حافظ نواز، حافظ محمد صمدانی، حافظ مدثر خان، حافظ محمد اکرم علی اور دیگر علماء، حفاظ اور نوجوانان نرساپور نے بھرپور حصہ لیا۔

جلسہ سے قبل، حافظ پیر خلیق احمد صابر کی صدارت میں مشاورتی مجلس بھی منعقد ہوئی جس میں جمعیۃ علماء ضلع میدک کے اراکین منتظمہ، عاملہ اور مدعوئین خصوصی نے شرکت کی۔

a3w
a3w