امریکہ و کینیڈا

امریکہ میں ایرشو کے دوران 2 جہاز ٹکرا کر تباہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئر شو کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دور کے 2 طیارے فضا میں ٹکرا کر گر کر تباہ ہو گئے۔

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئر شو کے دوران دوسری جنگ عظیم کے دور کے 2 طیارے فضا میں ٹکرا کر گر کر تباہ ہو گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایئر شو کا اہتمام کیا گیا جس میں دوسری جنگ عظیم کے طیاروں نے حصہ لیا۔

ایئر شو کا اہتمام سابق فوجیوں کے اعزازمیں کیا گیا تھا۔حادثے کے دوران سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے۔ حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئر شو کے دوران بوئنگ B-17 فلائنگ فورٹریس طیارے نے اڑان بھری کہ بیل پی 63 کنگ کوبرا طیارہ اس سے ٹکرا گیا۔

حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم دو افراد ٹیری بارکر (Terry Barker) اور لین روٹ (Len Root) کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ امریکی شہر ڈیلاس میں یادگاری ایئر شو کے دوران جنگ عظیم دوم کے دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئے جس میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیلاس ایگزیکیٹو ایئرپورٹ پر فوجی دن کی مناسبت سے یادگاری ایئر شو رکھا گیا تھا جس میں دوسری عالمی جنگ کے طیاروں نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔اس دوران دو طیارے بوئنگ بی-17 اور بیل پی-63 کنگ کوبرا فضا میں آپس میں ٹکرا گئے۔

جس کے نتیجے میں ایک طیارے کے دونوں بازو ٹوٹ گئے اور وہ ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا جب کہ دوسرا طیارہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔دوسرے طیارے میں گرنے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اْٹھی۔ حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہوگئے لیکن سرکاری سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی گئی۔

الائیڈ پائلٹس نے حادثے میں اپنے دو سابق پائلٹس کی ہلاکت کی تصدیق کی جو طیارے میں بطور کریو ممبر موجود تھے۔حادثے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی طیارے فضا میں پرواز کر رہے ہیں اور ایک طیارہ موڑ کاٹ رہا ہے جس کے عقب سے آنے والا طیارہ اس سے ٹکرا جاتا ہے۔تباہ ہونے والے طیارے سی اے ایف نامی این جی او کی ملکیت ہیں جو ایسے 180 طیارے رکھتی ہے اور ملک بھر میں ایئر شو کا انتظام بھی کرتی ہے۔