تلنگانہ

بودھن میں جمعیۃ علماء ہند کی ممبر سازی مہم کا شاندار آغاز

جو افراد جمعیۃ علماء ہند کے ممبر بننا چاہتے ہیں، وہ حافظ عقیل الدین انجینئر بودھن (فون: 8520095403) سے رابطہ کر سکتے ہیں، یا پھر آن لائن ممبرشپ ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

حیدرآباد: ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے قدیم اور بڑی جماعت جمعیۃ علماء ہند کی ملک گیر ممبر سازی مہم کے تحت بودھن میں اس کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا۔ اس مہم کے تحت 14 مارچ 2025ء، بروز جمعہ، نماز جمعہ کے بعد محلہ رنجل بیس کی مسجد مشائخ میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جہاں بڑی تعداد میں مسلمانوں نے جمعیۃ علماء ہند کی ممبرشپ حاصل کی۔

متعلقہ خبریں
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
ایل آر ایس درخواست گزاروں کے لیے خوشخبری، فیس پر خصوصی رعایت
ورنگل پولیس کے نئے سونگھنے والے کتے فورس میں شامل، کمشنر کا معائنہ
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
ہنمکونڈا میں تلنگانہ-کیرالہ یوتھ کانفرنس، ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال

یہ مہم صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب کے حکم اور حضرت حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب کی ہدایت پر شروع کی گئی، جبکہ حافظ محمد افسر صاحب مظہری (ناظم مدرسہ عزیز المدارس) کی سرپرستی میں اسے عملی شکل دی گئی۔

اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ جمعیۃ علماء ہند کی 105 سالہ خدمات قابلِ فخر ہیں، اور ملت اسلامیہ کے اتحاد اور قوت کو برقرار رکھنے کے لیے اس کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں تعداد کی اہمیت ہوتی ہے، اور جتنے زیادہ افراد جمعیۃ کے ممبر بنیں گے، اتنی ہی اس کی قوت میں اضافہ ہوگا۔

شہر کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ وہ جمعیۃ علماء ہند کے ممبر بنیں اور اس جماعت کو مزید مستحکم کریں۔ مستقبل میں بودھن کی تمام مساجد میں اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔

جو افراد جمعیۃ علماء ہند کے ممبر بننا چاہتے ہیں، وہ حافظ عقیل الدین انجینئر بودھن (فون: 8520095403) سے رابطہ کر سکتے ہیں، یا پھر آن لائن ممبرشپ ایپ کے ذریعے بھی رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر حافظ محمد افسر صاحب مظہری، مولوی سید تنویر حسین صاحب (نائب ناظم مدرسہ خیرالعلوم)، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر، حافظ محمد عتیق الدین ٹیچر، حافظ عبدالمقیت، جناب اصغر صاحب (گورنمنٹ ٹیچر)، جناب محمد یونس صاحب (شکر نگر)، جناب جنید احمد خلیل صاحب (رئیس پیٹھ)، جنید احمد صاحب ایڈوکیٹ (ثناء پیلس فنکشن ہال) اور دیگر معززین شہر موجود تھے۔