تلنگانہ

تلنگانہ کے ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت میں بڑے پیمانہ پر گراوٹ

ریاست کے کئی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے جس کے سبب صبح اور شام کے اوقات میں سردی دیکھی جارہی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ایجنسی علاقوں میں درجہ حرارت میں بڑے پیمانہ پر گراوٹ ہوگئی جس کے نتیجہ میں ان علاقوں میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا۔بعض مقامات پر درجہ حرارت واحد عدد تک پہنچ گیا۔سرپورمیں درجہ حرارت6.3ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ
حیدرآباد کے بیشتر مقامات میں سردی کی لہر برقرار
شمالی ہند میں 5 دن کہر اور کڑاکے کی سردی: محکمہ موسمیات
حیدرآباد میں جاریہ ماہ زائد درجہ حرارت کی پیش قیاسی

اسی طرح بازار ہتھنور میں 7.2ڈگری، بیلم میں 7.5ڈگری، کیرامیری میں 7.7ڈگری، ترونا میں 7.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔درجہ حرارت میں اچانک بڑے پیمانہ پر گراوٹ کے نتیجہ میں مقامی افراد گھروں سے باہر نکلنے میں خوف محسوس کررہے ہیں۔ صبح اورشام کے اوقات میں بیشتر مقامات پر لوگ آگ تاپتے نظر آرہے ہیں۔

ریاست کے کئی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھی جارہی ہے جس کے سبب صبح اور شام کے اوقات میں سردی دیکھی جارہی ہے۔ صبح میں 9بجے تک بھی سردی کی لہر دیکھی جارہی ہے اور شام میں چار بجے سے دوبارہ سردی کی لہر ہورہی ہے۔

 ساتھ ہی کہر کے سبب راستہ بھی صاف دکھائی نہیں دے رہا ہے۔عادل آباد کے ایجنسی علاقوں اور جنگلات سے متصل آبادیوں میں سردی کی شدید لہر دیکھی جارہی ہے۔ عادل آباد کے دیہاتیوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال کے مقابلہ اس مرتبہ سردی کی لہر میں اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف چہل قدمی کرنے والوں نے بھی اس اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

a3w
a3w