تلنگانہ

جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی ضلع کلکٹر سے ملاقات، اردو زبان کے طلباء کے لیے درخواست

آج جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے ایک وفد نے حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی سرپرستی میں ضلع کلکٹر نظام آباد سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: آج جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کے ایک وفد نے حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی سرپرستی میں ضلع کلکٹر نظام آباد سے ملاقات کی۔

متعلقہ خبریں
نظام آباد میں کانسٹیبل پرمودکا قتل، پیشہ ور چور ریاض فرار
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار
یومِ جمہوریہ کی تقریبات میں محکمہ اقلیتی بہبود کی خدمات کی شاندار ستائش

وفد نے گورنمنٹ مدھو ملنچہ ہائی اسکول شکرنگر بودھن میں اردو فرسٹ لینگویج لینے والے طلباء کے داخلے شروع کرنے اور موجودہ طلباء جو فرسٹ لینگویج اردو لینا چاہتے ہیں ان کو فوری طور پر اردو ٹیچر فراہم کرنے سے متعلق تفصیلی یادداشت پیش کی۔

اس وفد میں حضرت مولانا سید سمیع اللہ صاحب قاسمی، صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد، حافظ محمد افسر مظہری صاحب، ناظم مدرسہ عزیزالمدارس بودھن، حافظ محمد عقیل الدین انجینئر بودھن، جناب سید معراج صاحب شکرنگر، حافظ عبدالولی صاحب مظہری، اور حافظ ابراہیم صاحب اشاعتی شامل تھے۔