تلنگانہ

جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان

ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی (جنرل سکریٹری ضلع نرمل) نے اراکین منتظمہ کی شمولیت اور ممبر سازی کے اصول و ضوابط پر تفصیلی گفتگو کی۔

حیدرآباد: جمعیۃ علماء تلنگانہ کے ضلعی صدور اور نظمائے اعلیٰ کا ایک اہم مشاورتی اجلاس آج آن لائن زوم پلیٹ فارم پر صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد مدظلہ کی صدارت اور نائب صدر حضرت مولانا سید احسان الدین قاسمی مدظلہ کی نگرانی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز مولانا سمیع اللہ صدر جمعیۃ علماء ضلع نظام آباد کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے اجلاس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی، جبکہ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی (جنرل سکریٹری ضلع نرمل) نے اراکین منتظمہ کی شمولیت اور ممبر سازی کے اصول و ضوابط پر تفصیلی گفتگو کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ریاست کے بیشتر منڈل اور تعلقہ جات میں انتخابات مکمل ہو چکے ہیں جبکہ بقیہ علاقوں میں ضلعی صدور کی نگرانی میں جلد ہی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ طے کیا گیا کہ 5 تا 15 ستمبر 2025 کے درمیان ضلعی سطح کے انتخابات منعقد ہوں گے جن میں ریاستی جمعیۃ علماء کی جانب سے مبصرین بھی روانہ کیے جائیں گے۔

ریاستی جنرل سکریٹری نے کہا کہ لاکھوں افراد نے ممبر سازی میں حصہ لیا ہے جن میں ہزاروں ایکٹو ممبران بھی شامل ہیں۔ ضلعی صدور سے اپیل کی گئی کہ اراکین منتظمہ اور ایکٹو ممبران کے نام، پتے اور فون نمبرز کی فہرست جلد از جلد ریاستی دفتر کو روانہ کریں، نیز غیر استعمال شدہ رسیدات اور رقم کو متعلقہ دفاتر میں جمع کروایا جائے۔ مزید کہا گیا کہ ان شاء اللہ جلد ہی ریاستی جمعیۃ علماء کی انتخابی تاریخ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔

اس اجلاس میں مختلف اضلاع کے صدور اور ذمہ داران نے شرکت کی جن میں مولانا مصدق القاسمی (حیدرآباد)، مفتی محمد یونس (کریم نگر)، مولانا مظہر قاسمی (جگتیال)، مولانا عبداللہ اظہر (وقارآباد)، مولانا عبدالعظیم (ورنگل)، مفتی عبدالسلام قاسمی (سدی پیٹ)، مولانا عباس (گدوال)، مولانا نعیم کوثر رشادی (محبوب نگر)، مولانا عبدالقوی (ملکاجگری)، مولانا عبدالوارث (ورتی)، حافظ محمد ابوبکر (عاد آباد)، مولانا مقصود احمد طاہر (رنگاریڈی)، مفتی محمد اسلم سلطان قاسمی (سنگاریڈی)، مولانا مسیح الدین (میدک)، مولانا عبدالرقیب (کاماریڈی)، مولانا محمد لیق (پداپلی)، مولانا عبد الکریم (کنته گوڑم) اور دیگر شامل تھے۔

اجلاس کا اختتام نائب صدر حضرت مولانا سید احسان الدین قاسمی کی دعا پر ہوا۔