حیدرآباد

اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے جمعیة علماءکی جدوجہد ناقابل فراموش:حافظ پیر خلیق احمد صابر

مفتی عبدالصبور جنرل سیکٹریٹری ضلع سنگاریڈی ‘ مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی صدرجمعیة علماءضلع میدک‘ مفتی عبداللہ اظہرقاسمی صدر جمعیة علماءوقارآباد‘ حافظ اکبر نے بھی خطاب کیا اوراپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی پیش کی آخر میں مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی کے شکریہ اور حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی کی دعاءپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

حیدر آباد: ریاستی جمعیة علماءتلنگانہ کے زیر اہتمام جمعیة علماءضلع میدک‘ سنگاریڈی ‘ وقارآباد کے مجلس منتظمہ کا مشاورتی اجلاس زیر سر پرستی حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب دامت برکا تہم صدر جمعیة علماءتلنگانہ وآندھراپردیش وزیرصدارت مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی صدر جمعیة علماءضلع سنگاریڈی بتاریخ14شوال1446ھ مطابق13اپریل 2025بروز اتوار بوقت 10:30بجے صبح بمقام توکل فنکشن ہال‘ تانڈور روڈ‘ ظہیر آباد منعقد ہوا۔

متعلقہ خبریں
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
دوسروں کا دل رکھنے اور خوشی بانٹنے کے اثرات زیر عنوان مولانا مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
اللہ کی عطا کردہ صلاحیتیں — ایک غور و فکر کی دعوتخطیب و امام مسجد تلنگانہ اسٹیٹ حج ہاؤز کا خطاب
پرفتن دور میں نونہالانِ امت کو دینی تعلیمات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت: مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی

مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترم حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب جنرل سکریٹری جمعیة علماءتلنگانہ نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ جمعیة علماءہند ملک کے مسلمانوں کی قدیم قومی ملی اور دینی تنظیم ہے جو گذشتہ سو سالوں سے ملک وملت کی خدمت انجام دے رہی ہے جمعیة علماءہند ایک دستوری تنظیم ہے ضابطہ کے مطابق ملک بھر میں ہر تین سال میں ممبر سازی کی جاتی ہے اس کے پیش نظر جد ید ممبر سازی کا کام تلنگانہ کے تمام اضلاع اور ملک کی تمام ریاستوں میں جاری ہے۔ اوراضلاع میدک‘ سنگاریڈی‘ وقارآبادمیں بھی زور وشور کے ساتھ ممبر سازی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔

جنرل سکریٹری صاحب نے کہا کہ آج ہندوستان کا مسلمان جس آزمائشی دور سے گذر رہا ہے اس کا بھی یہی تقاضہ ہے کہ مسلمانوں کا ملی مرکز مضبوط سے مضبوط تر ہو، اپنے مسائل کے حل کے لئے تنظیم کو متحکم کرنے کی ضرورت ہے تنظیم کی طاقت افراد کی کثرت کو شمار کرائے بغیر موثر نہیں ہو سکتی ہے۔ ظلم و ستم اور نا انصافی کے خلاف موثر لڑائی کے لیے جمعیة علماءکو مضبوط کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

 پرائمری ممبر ہی جمعیة علماءکی بنیادی طاقت ہے ۔اس لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ احباب کو جمعیة علماءہند کا مبر بنائیں، جو لوگ باہر ہیں انکے لئے آن لائن ممبر بنے کی سہولت موجود ہے وہ جمعیة علماءہند کی ویب سائٹ پر جا کر اس سے استفادہ کر سکتے ہے۔حافظ پیر خلیق احمد صابر صاحب نے اپنے خطاب میں وقف سے متعلق کہا کہ جمعیة علماءروز اول سے وقف جائیدادوں کے تحفظ کیلئے کام کررہی ہے۔

اور آگے بھی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن کوشش اور قربانی دیگی۔انہوں نے کہا کہ جمعیة علماءنے بھی اس قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجو ع ہوئی ہے اور ہم آخری دم تک ا س کے خلاف لڑائی لڑیں گے۔

قبل ازیں مفتی عبدالصبور جنرل سیکٹریٹری ضلع سنگاریڈی ‘ مولانا قاضی محمد مسیح الدین قاسمی صدرجمعیة علماءضلع میدک‘ مفتی عبداللہ اظہرقاسمی صدر جمعیة علماءوقارآباد‘ حافظ اکبر نے بھی خطاب کیا اوراپنے اپنے اضلاع کی کارکردگی پیش کی آخر میں مفتی اسلم سلطان صاحب قاسمی کے شکریہ اور حضرت مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی کی دعاءپر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

مولانا رفیع احمد حسامی‘ مولانا مجیب الدین قاسمی‘ مفتی سلطان صاحب‘حافظ شفیع کے بشمول ضلع سنگاریڈی‘ میدک اور وقارآبادکے اراکین منتظمہ اوردیگر ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی ۔مفتی خلیل قاسمی نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ حافظ اکبراوردیگر نے انتظامات کی نگرانی کی۔