جموں وکشمیر: ابتدائی رجحان کے مطابق نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس 46 سیٹوں جبکہ بی جے پی23 سیٹوں پر لیڈ کر رہی ہیں
الیکشن کمیشن کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے ٹرنڈز کے مطابق پی ڈی پی تین سیٹوں جبکہ آزاد امید وار آٹھ سیٹوں پر لیڈر کر رہے تھے۔
سری نگر: جموں وکشمیر اسمبلی کی 90 سیٹوں کے لئے جاری ووٹوں کی گنتی میں ابتدائی رجحان کے مطابق نیشنل کانفرنس – کانگریس الائنس 46 سیٹوں جبکہ بی جے پی23 سیٹوں پر لیڈر کر رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے اپ لوڈ کئے جانے والے ٹرنڈز کے مطابق پی ڈی پی تین سیٹوں جبکہ آزاد امید وار آٹھ سیٹوں پر لیڈر کر رہے تھے۔
نیشنل کانفرنس 39 سیٹوں جبکہ کانگریس 7 سیٹوں پر لیڈ کر رہی ہیں۔
بی ایس پی، سی پی آئی( ایم)، پیپلز کانفرنس، ڈی پی اے پی بھی ایک ایک سیٹ پر لیڈ کر رہے ہیں۔
جو ممتاز امید وار لیڈ کر رہے ہیں ان میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ، جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر طارق قرہ، آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری غلام احمد میر، سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی، بی جے پی کے سابق وزیر شامل لال شرما اور دویندر سنگھ رانا شامل ہیں۔تاہم بی جے پی کے جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ نوشہرہ نشست پر پیچھے چل رہے ہیں۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر اسمبلی کی نوے سیٹوں کے لئے اٹھائیس کائونٹنگ مراکز پر سخت سکیورٹی بند وبست کے بیچ منگل کی صبح گنتی شروع ہوئی۔