سوشیل میڈیا
ٹرینڈنگ

تلاوتِ قرآن کے دوران بلی قاری کی گود میں آبیٹھی (دل چھولینے والی ویڈیو وائرل)

یہ دلنشیں لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے قاری کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں نے انہیں نہایت رحم دل قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کے ساتھ بھی شفقت اور محبت کا برتاؤ ہونا چاہیے۔

مقدونیہ: مقدونیہ سے ایک دل کو چھو لینے والی ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں ایک قاری قرآنِ مجید کی تلاوت میں مصروف ہیں کہ اسی دوران ایک بلی خاموشی سے اُن کے پاس آتی ہے اور نرمی سے ان کی گود میں بیٹھ جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں
شرعی مسائل کے لئے مذکورہ اوقات میں جمعیۃ علماء کے دفتر پر ربط پیدا کریں
پورے شعور کے ساتھ قرآن کے پیغام کو سمجھیں اور اس کی دعوت پر لبیک کہیں: جماعت اسلامی کے جلسہ استقبالِ رمضان
سائنسی انکشافات کی روشنی میں قرآن ایک زندہ معجزہ،  الانصار فاؤنڈیشن کی جامع مسجد خواجہ گلشن میں اہم علمی محفل
سالانہ جلسہ حسن قرأتِ قرآن
امام و مؤذن کیلئے رہائشی عمارت کا سنگ بنیاد

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاری صاحب، جو پوری توجہ سے قرآنِ مجید کی تلاوت کر رہے تھے، بلی کو دیکھ کر نہ صرف پریشان نہیں ہوئے بلکہ محبت و شفقت سے اسے اپنی گود میں بٹھا لیا۔ بلی بھی مکمل سکون کے ساتھ آنکھیں بند کر کے خاموشی سے بیٹھی رہی اور تلاوت سنتی رہی۔

یہ دلنشیں لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور صارفین کی جانب سے قاری کے اس عمل کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ لوگوں نے انہیں نہایت رحم دل قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ جانوروں کے ساتھ بھی شفقت اور محبت کا برتاؤ ہونا چاہیے۔

ویڈیو دیکھنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ منظر انسانیت، دین اسلام کی تعلیمات اور قدرت سے تعلق کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔