حیدرآباد

جنم باٹا پروگرام: عنبر پیٹ میں سڑکوں اور بریجس کی تعمیر میں سنگین لاپرواہی، کویتا کا دورہ

کلواکنٹلہ کویتا نے بتایا کہ ان کے دورہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر عجلت میں سڑک کی مرمت کا کام کیا، جبکہ عام حالات میں عوام بے انتہا مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی پر زیرتعمیر پل انتہائی ناقص میٹریل سے بنایا جا رہا ہے اور حالیہ بارش میں پل کے ستون اور سلاخیں بیٹھ جانے کا واقعہ اس کی ناقص تعمیر کا ثبوت ہے۔

حیدرآباد: صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے آج جنم باٹا پروگرام کے تحت عنبرپیٹ اور اطراف کے علاقوں کا دورہ کیا اورعوامی مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ عنبرپیٹ ہمیشہ سے ایک مصروف اور تعلیمی مرکز رہا ہے جہاں ہزاروں افراد روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں آتے ہیں، لیکن افسوس کہ تمام حکومتوں نے اس اہم علاقے میں سڑکوں اور پلوں کے معاملہ میں سخت غفلت برتی ہے۔

متعلقہ خبریں
جمعیت علماء حلقہ عنبرپیٹ کا عظیم الشان انتخابی اجلاس، مولانا محمد یعقوب قاسمی صدر منتخب
جمعہ: دعا کی قبولیت، اعمال کی فضیلت اور گناہوں کی معافی کا سنہری دن،مولانامفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
طاقت کے نشہ میں چور سرکش قوتیں مٹ جاتی ہیں، مسلمان تاریخ کے اوراق سے سبق لینا سیکھیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
کےسی آر کی تحریک سے ہی علیحدہ ریاست تلنگانہ قائم ہوئی – کانگریس نے عوامی مفادات کوبہت نقصان پہنچایا :عبدالمقیت چندا
ڈاکٹر فہمیدہ بیگم کی قیادت میں جامعہ عثمانیہ میں اردو کے تحفظ کی مہم — صحافیوں، ادبا اور اسکالرس متحد، حکومت و یو جی سی پر دباؤ میں اضافہ

کلواکنٹلہ کویتا نے بتایا کہ ان کے دورہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر عجلت میں سڑک کی مرمت کا کام کیا، جبکہ عام حالات میں عوام بے انتہا مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسیٰ ندی پر زیرتعمیر پل انتہائی ناقص میٹریل سے بنایا جا رہا ہے اور حالیہ بارش میں پل کے ستون اور سلاخیں بیٹھ جانے کا واقعہ اس کی ناقص تعمیر کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پل کا ڈیزائن فوری طور پر ازسرنو تیار کیا جائے اورتعمیرات کو دوبارہ شروع کیا جائے۔کلواکنٹلہ کویتا نے سبزی منڈی کے دورہ کے دوران یہ بھی نشاندہی کی کہ یہاں نئے شیڈس کی تعمیر کا وعدہ کیا گیا تھا جسے سرے سے بھلا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عنبرپیٹ جیسی گنجان آبادی والے علاقے میں غریبوں کے لئے مکانات کی فراہمی میں بھی حکومتوں نے متعدد غلطیاں کی ہیں اور آبادی کے تناسب سے بہت کم مکانات فراہم کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ عنبرپیٹ میں تلنگانہ جاگروتی کی ایک مضبوط اور باصلاحیت نوجوان ٹیم موجود ہے جو عوامی مسائل کے حل کے لئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہےاور بہت جلد عنبرپیٹ کی ہر گلی میں جاگروتی کا پرچم لہرایا جائے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ ان کی کسی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی کوئی خواہش نہیں اور تلنگانہ جاگروتی ایک آزاد تنظیم کے طور پر عوامی خدمت کے مشن کے ساتھ آگے بڑھتی رہے گی۔ بعد ازاں کلواکنٹلہ کویتا نےسکندرآباد میں واقع گردوارہ بھی پہنچیں جہاں انہوں نے عقیدت کے ساتھ ماتھا ٹیکا۔ وہاں کے منتظمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی کامیابی، صحت اور عوامی خدمت کے لئے جاری سفر کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔