سوشیل میڈیابین الاقوامی

چھپکلی کا پکوڑا، کسی کو کراہت آئی، کسی کو الٹی (ویڈیو)

ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک جاپانی لڑکی کی ویڈیو زبردست وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مرغی یا بکرے کا گوشت نہیں، بلکہ "چھپکلی کا پکوڑا" کھاتے ہوئے نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لڑکی جاپان کے شہر یوکوہاما کے ایک معروف مگر متنازع ریستوران میں موجود ہے

فَرائیڈ لیزرڈ، جاپانی ریستوران میں نیا کھانا؟
دہلی: ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک جاپانی لڑکی کی ویڈیو زبردست وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ مرغی یا بکرے کا گوشت نہیں، بلکہ "چھپکلی کا پکوڑا” کھاتے ہوئے نظر آتی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ لڑکی جاپان کے شہر یوکوہاما کے ایک معروف مگر متنازع ریستوران میں موجود ہے، جہاں وہ چھپکلی کے گوشت سے بنے پکوڑے کو نہ صرف کھاتی ہے بلکہ اس کے ذائقے کو ’کرسپی‘ (کُرکُرا) کہہ کر سراہتی ہے۔

یہ عجیب و غریب ویڈیو Noge Chinjuya نامی ریستوران کی ہے، جو اپنے انوکھے، چونکانے والے اور متنازع کھانوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ اس ریستوران میں چھپکلی، مگرمچھ کے پاؤں، سلامینڈر (ایک قسم کا آبی جانور)، اور مختلف اقسام کے کیڑوں سے بنے پکوان پیش کیے جاتے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والی جاپانی فوڈ بلاگر بلا کسی جھجک کے چھپکلی کا پکوڑا کھاتی ہے اور اس کے تاثرات سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اس تجربے سے کافی متاثر ہے۔ تاہم، انٹرنیٹ پر اسے دیکھنے والے بیشتر افراد کو یہ منظر ناقابل برداشت لگا — کئی صارفین نے کراہت کا اظہار کیا، کچھ کو متلی آ گئی۔

سوشل میڈیا پر ملا ملا جلا ردِعمل
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں کے ردِعمل میں شدت آ گئی۔ ایک صارف نے لکھا:
"اس ویڈیو نے تو میرا پیٹ خراب کر دیا۔”
ایک اور نے کہا:
"جاپانیوں کی ہمت کو سلام، لیکن میں تو اسے ہاتھ بھی نہ لگا سکوں!”

کچھ صارفین نے اسے ثقافتی تنوع اور کھانے کے تجربات کی وسعت قرار دیا، تو کچھ نے اس کو محض فوڈ بلاگنگ کی "بے شرمی” کہا۔ واضح رہے کہ Noge Chinjuya اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ تنازعات کی زد میں آ چکا ہے۔

سال 2023 میں اسی ریستوران نے میکسیکو کی ایک نایاب اور خطرے سے دوچار نسل Axolotl (ایک قسم کی آبی چھپکلی) کو بطور کھانے کے پیش کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر سخت احتجاج ہوا۔ بالآخر، ریستوران کو یہ ڈش اپنے مینو سے ہٹانی پڑی، لیکن تب تک اس کی شناخت ایک "سنکی” اور "سنسی خیز” کھانوں کے مرکز کے طور پر قائم ہو چکی تھی۔

جاپان میں اس سے پہلے بھی Ikizukuri (زندہ مچھلی کی ساشیمی)، مینڈک کی ساشیمی اور لائیو آکٹوپس جیسے غیر معمولی پکوان خبروں میں رہ چکے ہیں، مگر چھپکلی کا پکوڑا ایک نیا اور جھنجھوڑ دینے والا تجربہ بن کر سامنے آیا ہے۔