ایشیاء
جاپان کا راکٹ انجن ٹسٹ کے دوران پھٹ گیا
جاپان کے خلائی پروگرام کو حال ہی میں کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں مارچ میں اس کے نئے فلیگ شپ ایچ3 راکٹ کی لانچ میں ناکامی بھی شامل ہے۔
ٹوکیو: جاپانی خلائی ایجنسی نے کہا کہ جمعہ کو شمال مشرقی جاپان میں ایک ٹیسٹ کے دوران راکٹ کا انجن پھٹ گیا۔ جاپان کے اکیتاصوبہ میں نوشیرو ٹیسٹ سینٹر میں راکٹ کا انجن پھٹ گیا۔
جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی نے کہا کہ اکیتا صوبہ میں نوشیرو ٹسٹ سینٹر میں چھوٹے ایپسیلون ایس راکٹ انجن کے پھٹنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ خلائی ایجنسی کے مطابق ٹیسٹ شروع ہونے کے تقریباً ایک منٹ بعد راکٹ کا انجن پھٹ گیا۔
ٹیلی ویژن فوٹیج میں ٹسٹ سنٹر سے آگ کے شعلے نکلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ جس کے نتیجے میں پوری عمارت میں آگ لگ گئی۔ جاپان کے خلائی پروگرام کو حال ہی میں کئی دھچکوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس میں مارچ میں اس کے نئے فلیگ شپ ایچ3 راکٹ کی لانچ میں ناکامی بھی شامل ہے۔