تلنگانہ

جشنو دیو ورما نے منموہن سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

ڈاکٹر سنگھ ہندوستان کے سب سے قابل احترام قومی رہنماؤں میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہر عہدے پر انمٹ نقوش چھوڑے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے گورنر جشنو دیو ورما نے ہندوستان کے سابق وزیر اعظم، ایک نامور سیاست داں، ماہر اقتصادیات، ماہر تعلیم ڈاکٹر منموہن سنگھ کے انتقال پر گہرے صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تعزیتی قرار داد کی منظوری کے بعد اسمبلی اجلاس ملتوی
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
علم اور خدمت کی دنیا میں ایک اور بڑی کامیابی!
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
سچے دل سے توبہ کرنے والوں کیلئے مغفرت کے دروازے کھل جاتے ہیں: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

ڈاکٹر سنگھ ہندوستان کے سب سے قابل احترام قومی رہنماؤں میں سے ایک تھے، جنہوں نے اپنے شاندار کیریئر کے دوران ہر عہدے پر انمٹ نقوش چھوڑے۔

مسٹر ورما نےانہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا، ” عالمی سطح پر معروف ماہر اقتصادیات اور ہندوستان کی اقتصادی اصلاحات کے معمار ڈاکٹر سنگھ نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کے قد کو نمایاں طور پر بڑھایا۔”

گورنر نے ڈاکٹر سنگھ کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کے تئیں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قوم کے لیے ان کی غیر معمولی تعاون کا احترام کیا۔