کھیل

جسپریت بمراہ ایک بار پھر ٹیسٹ کے بہترین گیندباز بن گئے

پرتھ ٹیسٹ میں ہی پانچ وکٹیں لینے والے ہندوستان کے محمد سراج کو بھی تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بمراہ کے علاوہ دو اور ہندوستانی گیند باز آر اشون (چوتھا مقام) اور رویندر جڈیجہ (ساتواں مقام) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

دبئی: بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف آٹھ وکٹ لے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ہندوستانی تیز گیند باز جسپریت بمراہ ایک بار پھر 883 ریٹنگ کے ساتھ ٹیسٹ گیند بازی کی درجہ بندی میں ٹاپ پر پہنچ گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا
ہندوستان، کیپ ٹاون میں ٹسٹ جیتنے والی ایشیاء کی پہلی ٹیم۔ محمد سراج میان آف دی میاچ
بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی: بھارت نے آئرلینڈ کو 2 رنز سے شکست دی
ایشیاء کپ سے قبل بمراہ کا جذباتی پیام
جسپریت بمراہ اگست تک آسکتے ہیں میدان میں واپس

اس میچ سے پہلے بمراہ ٹیسٹ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر تھے، انہیں دو مقام کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے کاگیسو ربادا کو ایک مقام پیچھے دھکیل کر ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ جو دو نمبر پر تھے اب تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

اس سال کے شروع میں بمراہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے دوران پہلی بار ٹاپ پر پہنچے تھے۔ انہوں نے اکتوبر میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے دوران یہ پوزیشن دوبارہ حاصل کی، حالانکہ نیوزی لینڈ کے خلاف توقع کے مطابق کارکردگی نہ ہونے کی وجہ سے وہ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے تھے۔

پرتھ ٹیسٹ میں ہی پانچ وکٹیں لینے والے ہندوستان کے محمد سراج کو بھی تین مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ ٹیسٹ رینکنگ میں 25ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بمراہ کے علاوہ دو اور ہندوستانی گیند باز آر اشون (چوتھا مقام) اور رویندر جڈیجہ (ساتواں مقام) بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

وہیں بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں۔ وہیں ہندوستان کے نوجوان اوپننگ بلے باز یشسوی جیسوال پرتھ ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنانے کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ دوسری اننگز میں 161 رن بنانے والے جیسوال کے اب کیریئربیسٹ 825 ریٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں اور اب وہ روٹ سے صرف 78 ریٹنگ پوائنٹس پیچھے ہیں۔

پرتھ ٹیسٹ میں اپنی 30ویں سنچری بنانے والے وراٹ کوہلی کو بھی فائدہ ہوا ہے اور وہ 9 درجے ترقی کر کے 13ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 89 رن بنانے کے بعد ٹاپ 10 میں واپس آگئے ہیں اور وہ 10ویں پوزیشن پر ہیں۔ پرتھ ٹیسٹ سے باہر رہنے والے رویندر جڈیجہ اور آر اشون اب بھی ٹیسٹ کے ٹاپ دو آل راؤنڈر ہیں۔