حیدرآباد
جائیڈرا راست طورپر عوام سے شکایات وصول کرے گا
کمشنر حائیڈرا اے وی رگناتھ ساڑھے دس بجے دن تا دو بجے دوپہر بدھا بھون میں واقع ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام الناس راست طور پر کمشنر کو اپنی شکایات پیش کرسکتے ہیں۔
حیدرآباد: جھیلوں اور نہروں کے ایف ٹی ایل و بفرزونس میں غیرمجاز تعمیرات کو منہدم کرنے کے لئے تشکیل دی گئی حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹ مانیٹرنگ اینڈ پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) نے راست طور پر عوام سے شکایات وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمشنر حائیڈرا اے وی رگناتھ ساڑھے دس بجے دن تا دو بجے دوپہر بدھا بھون میں واقع ہیڈکوارٹر میں عوامی شکایات وصول کریں گے۔ عوام الناس راست طور پر کمشنر کو اپنی شکایات پیش کرسکتے ہیں۔
مقامی اطلاعات کے مطابق حائیڈرا ان شکایات کو بغیر کسی قانونی تنازعہ کے اندرون 10 دن حل کرے گا۔ ایجنسی تالابوں، نہروں اور نالوں پر غیرمجاز قبضوں کی شکایات پر توجہ مرکوز کرے گی۔ حکومت حیدرآباد میں سنکرانتی سے پہلے حیدرا پولیس کا قیام عمل میں لائے گی۔