شمالی بھارت
جے ڈی یو لیڈر کا گولی مار کر قتل
جمعہ کی رات دیر گئے ایک سالگرہ کی پارٹی سے گھر واپس آرہے تھے۔ جیسے ہی جے ڈی یو لیڈر گھر کے اندر داخل ہوئے مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

گیا: بہار کے گیا ضلع کے مفصل تھانہ علاقے میں جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) لیڈر سنیل سنگھ کو مجرموں نے گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولس ذرائع نے ہفتہ کو یہاں بتایا کہ جے ڈی یو کے ضلع نائب صدر سنیل سنگھ جو کہ سلیم پور محلہ کے رہنے والے ہیں۔
جمعہ کی رات دیر گئے ایک سالگرہ کی پارٹی سے گھر واپس آرہے تھے۔ جیسے ہی جے ڈی یو لیڈر گھر کے اندر داخل ہوئے مجرموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔