تلنگانہ

”مجھے شکست دینے بی آرایس200کروڑروپئے خرچ کررہی ہے“:سیتااکا

مُلگ کی کانگریس امیدوار سیتااکا نے الزام لگایا ہے کہ انہیں شکست دینے کے لیے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی 200کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔

حیدرآباد: مُلگ کی کانگریس امیدوار سیتااکا نے الزام لگایا ہے کہ انہیں شکست دینے کے لیے تلنگانہ کی حکمران جماعت بی آر ایس پارٹی 200کروڑ روپے خرچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں
بی جے پی میں دستور بدلنے کی ہمت نہیں: ر اہول گاندھی
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
الکٹورل بانڈس سے متعلق سپریم کورٹ کا تاریخ ساز فیصلہ: شجاعت علی صوفی
کے ٹی آر کو مانیکم ٹیگور کی ہتک عزت نوٹس

ہر ووٹ کیلئے 5ہزارروپئے کی پیشکش کی جارہی ہے۔سیتااکانے مُلگ کے مختلف علاقوں میں انتخابی مہم چلائی۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں میں شراب فروخت ہو رہی ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ شراب کی تقسیم سے مردوں کو شراب کا عادی بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مُلگ کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ شدہ شراب تیار کی جارہی ہے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ کانگریس 6ضمانتوں پر عمل کو یقینی بنائے گی اور غریبوں کو انصاف دلائے گی۔