جرائم و حادثات

جھانسی میڈیکل کالج آتشزدگی: جھلس کر مرنے والے نومولود بچوں کی تعداد 11ہوگئی

اترپردیش کے ضلع جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں این آئی سی یو میں ہوئی خوفناک آتشزدگی میں مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے۔

جھانسی: اترپردیش کے ضلع جھانسی میں واقع مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج میں این آئی سی یو میں ہوئی خوفناک آتشزدگی میں مرنے والے بچوں کی تعداد بڑھ کر 11ہوگئی ہے۔

متعلقہ خبریں
جھانسی کے اسکول میں کشمیری طلبا پر حملہ

اسپتال انتظامیہ کی جانب سے دی گئی جانکاری کے مطابق جن بچوں کا علاج ایمرجنسی آئی سی یو میں چل رہا تھا ان میں سے ایک کی آج دوران علاج موت ہوگئی۔ بتایا گیا کہ اس بچے کی موت جلنے یا جھلسنے کیو جہ سے نہیں بلکہ عام بیماری کی وجہ سے ہوئی ہے۔

جمعہ کی دیر رات ہوئے اس تکلیف دہ حادثے میں 10نومولودوں کی موت ہوگئی تھی اور انتظامیہ و پولیس انتظامیہ کے ذریعہ دی گئی جانکاری کے مطابق ورڈ میں 49 بچوں میں سے 38بچوں کو نکال لیا گیا تھا۔ ان میں سے تین کی حالت نازک تھی۔اس تین میں سے ہی ایک بچے کی دوران علاج آج موت ہوگئی۔