حیدرآباد

تلنگانہ: لوک سبھا انتخابات ووٹوں کی گنتی ۔ کون آگے ہے؟

ریاست کی حکمران جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھاجارہا ہے۔دوپہر تک کی صورتحال اس طرح رہی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کی 17لوک سبھا نشستوں پر ریاست کی حکمران جماعت کانگریس اور بی جے پی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھاجارہا ہے۔دوپہر تک کی صورتحال اس طرح رہی۔

  • عادل آباد: گوڈم ناگیش (بی جے پی) 60,994 سے آگے۔
  • بھونگیر: سی کمار ریڈی (کانگریس) 120,630 ووٹوں سے آگے۔
  • چیوڑلہ:کونڈا وشویشور ریڈی (بی جے پی) 80,039 سے آگے۔
  • حیدرآباد: اسد الدین اویسی (ایم آئی ایم) کو 76,344 ووٹوں سے برتری حاصل ہے۔
  • کریم نگر: بنڈی سنجے (بی جے پی) 1,27,822 سے آگے۔
  • کھمم: رگھورام ریڈی (کانگریس) 3,24,651 سے آگے۔
  • محبوب آباد: بلرام نائک (کانگریس) 2,24,429 سے آگے۔
  • محبوب نگر: ڈی کے ارونا (بی جے پی) 10,640 کی برتری۔
  • ملک کا سب سے بڑا لوک سبھا حلقہ ملکاجگری: ایٹالہ راجندر (بی جے پی) 1,93,1780 کی برتری
  • میدک: رگھونندن راؤ (بی جے پی) 19,422 سے آگے۔
  • ناگر کرنول: ملوروی (کانگریس) 43,034 کی برتری۔
  • نلگنڈہ: کے رگھویر ریڈی (کانگریس) 3,77,941سے آگے۔
  • نظام آباد: دھرم پوری اروند (بی جے پی) 58,051 کی برتری۔
  • پداپلی: گڈم ومسی کرشنا (کانگریس) 69,050 ووٹوں سے آگے۔
  • سکندرآباد: کشن ریڈی (بی جے پی) 39,677 ووٹوں سے آگے۔
  • ورنگل: کڈیم کاویا (کانگریس) 1,23,008 ووٹوں سے آگے۔
  • ظہیرآباد:سریش شیٹکر (کانگریس) 16228 ووٹوں سے آگے۔