امریکہ و کینیڈا

جوبائیڈن نے صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا

ان کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق صدر جمی کارٹر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
پارٹی رہنماؤں کی بڑھتی مخالفت: جو بائیڈن کی بطور دوبارہ صدارتی امیدوار نامزدگی ملتوی
امریکی صدر جوبائیڈن کا قوم کو اتحاد کا پیغام، زبان پھر پھسل گئی
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا
جوبائیڈن 2024 کی یوم جمہوریہ پریڈ میں مدعو

اپنے بیان میں امریکی صدر جوبائیڈن نے جمی کارٹر کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور دنیا نے ایک غیرمعمولی رہنما، سیاست دان اور انسان دوست کو کھو دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمی کارٹر کی شخصیت اصول، ایمان اور انسان دوستی کی علامت تھی۔

جوبائیڈن نے مزید کہا کہ جو شخص با مقصد اور بامعنی زندگی گزارنے کا مطلب جاننا چاہتا ہے وہ جمی کارٹر کی شخصیت کا مطالعہ کرے۔

دوسری جانب امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بطور صدر جمی کارٹر اس وقت صدر منتخب ہوئے جب امریکا کے لیے ایک اہم وقت تھا۔

انہوں نے کہا کہ جمی کارٹر نے اپنے دور میں امریکی شہریوں کی زندگی بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی، اس کے لیے ہم سب ان کے شکر گزار ہیں۔