تلنگانہ

کانگریس ٹکٹ سے محروم قائدین کی بی آر ایس میں شمولیت

تلنگانہ میں جہاں 30 / نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، کانگریس کے ریاستی یونٹ کو ناراض قائدین کی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جنہیں ٹکٹس کی اجرائی سے محروم کردیا گیا یا پھر اُمیدوار بنانے کے تعلق سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

حیدر آباد: تلنگانہ میں جہاں 30 / نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، کانگریس کے ریاستی یونٹ کو ناراض قائدین کی سرگرمیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جنہیں ٹکٹس کی اجرائی سے محروم کردیا گیا یا پھر اُمیدوار بنانے کے تعلق سے تاحال فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کویتا کی کانگریس حکومت اور چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید
مولانا صابر پاشاہ قادری: حضرت حمزہؓ کے کردار سے نئی نسل کو روشناس کرائیں
فنڈز تو مختص ہوئے، مگر خرچ کیوں نہیں؟ تلنگانہ میں 75 فیصد اقلیتی بہبود بجٹ غیر استعمال شدہ
جنت البقیع کی تعمیر نو کیلئے عالمی سطح پر احتجاج، حیدرآباد کے اندرا پارک پر دھرنا کا اعلان

وہ تیزی کے ساتھ برسر اقتدار بی آر ایس میں شامل ہوتے جارہے ہیں۔ ٹکٹس سے محروم قائدین جن میں بعض کلیدی قائدین اور سابق وزراء شامل ہیں، وہ قدیم کانگریس پارٹی سے دوری اختیار کرتے ہوئے برسر اقتدار بی آر ایس میں شامل ہوتے جارہے ہیں، جن کا کے چندر شیکھر راؤ کی زیر قیادت بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔

بی آ رایس کو توقع ہے کہ اِس مرتبہ بھی شاندار کامیابی حاصل ہوگی کیوں کہ عوام کی تائید حاصل ہوتی جارہی ہے۔ پارٹی سے انحراف کرنے والے قائدین کے تعلق سے کانگریس نے کہا کہ انتخابی میدان میں ایسے اُمیدواروں کو ٹکٹس دیا جاتا ہے جن کی کامیابی کی توقع ہوتی ہے۔

اِس طرح کانگریس کا کہنا ہے کہ ٹکٹ کی اجرائی کے موقع پر اُن اُمیدواروں پر توجہ دی جاتی ہے، جن کی کامیابی کے امکانات روشن ہوتے ہیں۔ کانگریس کے وہ قائدین جنہوں نے پارٹی سے انحراف کیا ہے، اُن میں سابق وزیر ناگم جناردھن ریڈی شامل ہیں۔

ریڈی نے پارٹی سے انحراف کرکے صدر بی آر ایس کے چندر شیکھر راؤ سے گزشتہ اتوار کو ملاقات کی تھی جس کے بعد اُنہیں پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی۔ اِ س طرح سابق ایم ایل اے پی وشنووردھن ریڈی جو کہ کانگریس کے آنجہانی قائد پی جناردھن ریڈی کے فرزند ہیں، انہوں نے بھی کے سی آر سے ملاقات کی۔

جوبلی ہلز حلقہ سے سابق کرکٹر محمد اظہر الدین کو کانگریس نے اُمیدوار بنایا ہے جس کی وجہ وشنووردھن ریڈی ناراض ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر سی کرن کمار ریڈی نے آج یہاں کہا کہ اُمیدواروں کے انتخاب میں کامیابی کے امکانات ایک بڑا عنصر ہوتے ہیں۔

اِس طرح ہم ٹکٹس اُنہیں اُمیدواروں کو دیتے ہیں جن کی کامیابی کے امکانات روشن ہوتے ہیں۔ اس دوران پیش قیاسی کی گئی ہے کہ سابق ایم پی وی وینکٹ سوامی بی جے پی سے انحراف کرکے کانگریس میں واپس آئیں گے۔