حیدرآباد

پولیس انسپکٹرس کے تبادلوں پر بی جے پی کو اعتراض

بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کے چیرمین ایم ششی دھرریڈی نے کمشنر پولیس سٹی حیدرآباد کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر پولیس انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں آئے تاہم مقامی ارکان اسمبلی، حکمراں جماعت کے وزراء اور ایم آئی ایم لیڈرس نے اپنی پسند کے مطابق انسپکٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی۔

حیدرآباد: بی جے پی کی انتخابی کمیٹی کے چیرمین ایم ششی دھرریڈی نے کمشنر پولیس سٹی حیدرآباد کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے بتایاکہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایت پر پولیس انسپکٹرس کے تبادلے عمل میں آئے تاہم مقامی ارکان اسمبلی، حکمراں جماعت کے وزراء اور ایم آئی ایم لیڈرس نے اپنی پسند کے مطابق انسپکٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
اسمارٹ فونس چوری کرنے والی ٹولی بے نقاب، 31ملزمین گرفتار
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
حلقہ اسمبلی نامپلی سے بہوجن مکتی پارٹی امیدوار نذیر احمد انصاری کا پرچہ نامزدگی داخل

اُنہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا اقدام شفاف انداز میں انتخابات منعقد کرنا ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اس ضمن مں فوری طورپر اس عمل پرنظر ثانی کی جائے۔

اُنہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے بتایاکہ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کے پولیس اسٹیشنوں ایس آر نگر، بیگم پیٹ، رام گوپال پیٹ، مہانکالی، گاندھی نگر اور چلکل گوڑہ میں مقامی ایم ایل اے وریاستی وزیر ٹی سرینواس ریڈی نے اپنی مرضی کے مطابق انسپکٹرس کا تبادلہ کرایا۔

اُنہوں نے کہاکہ ٹی سرینواس ریڈی نے اپنی سالگرہ تقریب زور وشور سے منعقد کی جس میں کروڑوں روپئے خرچ کئے گئے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ محمود علی نے اپنے گن مین کو تھپڑرسید کردیا تھا۔

اسی طرح کی انہوں نے مزید مثالیں بھی پیش کیں اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس مکتوب کی نقول الیکشن آفیسر تلنگانہ اور چیف الیکشن کمشنر نئی دہلی کو بھی ارسال کیا۔