تلنگانہ

اسمارٹ سٹی فنڈز کے مؤثر استعمال پر زور، جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا کی ہدایت

اس اجلاس میں ایس ای ای چندر، اسمارٹ سٹی پی ایم سی بھاسکر ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

حیدرآباد: مرکزی حکومت کی وزارت ہاؤسنگ افیئرز کی جوائنٹ سیکریٹری روپا مشرا نے کہا ہے کہ اسمارٹ سٹی فنڈز کو مکمل طور پر استعمال کیا جانا چاہیے تاکہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا سکیں۔

متعلقہ خبریں
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس
گورنمنٹ ہائی اسکول غوث نگر میں ’’نومبر کی عظیم شخصیات‘‘ کے پانچ روزہ جشن کا شاندار اختتام، انعامی تقریب کا انعقاد
لوکل باڈیز انتخابات کے سلسلے میں کانگریس قائد عثمان بن محمد الہاجری کا اہم دورہ

چہارشنبہ کے روز، جوائنٹ سیکریٹری نے ملک بھر کی اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت منتخب شہروں کے کمشنرز اور جوائنٹ سیکریٹریز کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فنڈز کی تقسیم اور خرچ کا جائزہ لیا۔

اس اجلاس میں ورنگل سٹی سے کمشنر ڈاکٹر اشوینی تاناجی نے شرکت کی اور اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کی تفصیلات پیش کیں۔

اس موقع پر روپا مشرا نے کہا: کہ "مرکزی حکومت نے اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز فراہم کیے ہیں، اور ان فنڈز کو مارچ 2025 تک مکمل طور پر خرچ کر کے عوام کو سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔”

انہوں نے حکام کو ہدایت دی کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے تاکہ شہری ترقی کے اہداف کو بروقت حاصل کیا جا سکے۔

اس اجلاس میں ایس ای ای چندر، اسمارٹ سٹی پی ایم سی بھاسکر ریڈی اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔