مشرق وسطیٰ

اردن نے غزہ میں امدادی سامان گرایا

اردن کی مسلح افواج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے طیاروں کے ذریعہ چار بار امدادی سامان گرایا ہے۔

عمان: اردن کی مسلح افواج نے پیر کے روز اعلان کیا کہ انہوں نے غزہ کی پٹی میں لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کے لیے طیاروں کے ذریعہ چار بار امدادی سامان گرایا ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی فوج کی خان یونس میں بمباری، فلسطینی قبرستان میں پناہ لینے پر مجبور
اردن کے ولیعہد کی شادی۔ تاریخ کا اعلان
برطانیہ میں سیکل رانوں کی مہم، غزہ کیلئے فنڈس جمع کئے جارہے ہیں
اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں مزید 27 فلسطینی شہید
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

اردن کی مسلح افواج کی طرف سے بھیجی گئی انسانی امداد میں طبی امدادی اور غذائی اشیاء جیسے تیار شدہ کھانا شامل ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے یہ اطلاع دی۔

ایجنسی کے مطابق، علاقہ کے ساحل سے متصل شمال سے جنوب تک امدادی سامان گرایا گیا ہے جس کا مقصد انہیں براہ راست متاثرہ باشندوں تک پہنچانا ہے۔

اس کام میں چار C130 طیارے استعمال کیے گئے جن فرانسیسی مسلح فوج کا ایک طیارہ بھی شامل ہے۔

پیٹرا نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہ سے بگڑتے ہوئے انسانی حالات کے درمیان فاقہ کشی کا امکان ہے۔

جارڈن کی مسلح افواج نے فضائی پل کے ذریعے غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کے عزم پر زور دیا۔

a3w
a3w