تعلیم و روزگار
جنید خان کو ’’جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی‘‘ کے موضوع پر پی ایچ ڈی
مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب شعبۂ نظم و نسق عامہ کے اسکالر جنید خان ولد رحمت علی خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، شعبۂ امتحانات کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب شعبۂ نظم و نسق عامہ کے اسکالر جنید خان ولد رحمت علی خان کو پی ایچ ڈی کا اہل قرار دیا گیا ہے۔
انہوں نے ”جموں و کشمیر میں شہری حکمرانی: سری نگر میونسپل کارپوریشن کا ایک مطالعہ“ کے عنوان سے اپنا تحقیقی مقالہ، ڈاکٹر عبدالقیوم، اسوسی ایٹ پروفیسر و سابق صدرِ شعبہ نظم ونسق عامہ، مانو کی نگرانی میں مکمل کیا۔
واضح رہے کہ جنید خان، مانو کے شعبہ نظم و نسق عامہ میں بحیثیت اسسٹنٹ پروفیسر برسر خدمت ہیں۔ ان کا وائیوا 18 جولائی 2024 کو منعقد ہوا تھا۔