آندھراپردیش

جسٹس نذیر نے آندھراپردیش گورنر کا حلف لیا

حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی، قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو، وزراء، ججس اور اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ حلف برداری کے بعد قائدین اور عہدیداروں نے نئے گورنر کو مبارکباد دی۔

حیدرآباد: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایس عبدالنذیر نے جمعہ کے روز وجئے واڑہ میں آندھرا پردیش کے گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ چیف جسٹس اے پی ہائی کورٹ جسٹس پرشانت کمار مشرا نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں جسٹس نذیر کو گورنر کے عہدہ کا حلف دلایا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
دھونی گراونڈ میں بہت گالی گلوچ کرتے تھے: ایشانت
مودی، گورنر کے ذریعہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کئے جانے پر خاموش کیوں ہے؟: ممتا بنرجی
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت

 حلف برداری تقریب میں چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی، قائد اپوزیشن این چندرا بابو نائیڈو، وزراء، ججس اور اعلیٰ عہدیدار شریک تھے۔ حلف برداری کے بعد قائدین اور عہدیداروں نے نئے گورنر کو مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 12فروری کو جسٹس ایس عبدلنذیر کو آندھرا پردیش کا نیا گورنر مقرر کیا تھا۔

 انہیں بسوا بھوشن ہری چندن کی جگہ مقرر کیا گیا جنہیں (ہری چندن) گورنر چھتیس گڑھ بنایا گیا۔ اڈیشہ کے سینئر بی جے پی قائد ہری چندن بسوا بھوشن نے جولائی2019 میں اے پی کے گورنر کے طور پر حلف لیا تھا۔

جس نذیر جو کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں کرناٹک ہائی کورٹ میں بطور جج خدمات انجام دے چکے ہیں۔ بعدازاں 2017 میں ترقی پر انہیں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ وہ ایودھیا کیس میں آئینی بنچ میں بھی شامل تھے۔