شمالی بھارت
ٹرینڈنگ

کار سے کرتب بازی کرنے والے نابالغ لڑکے نے بائیک سوار ماں بیٹی کو کچل دیا (ویڈیو وائرل)

جائے وقوعہ کی ویڈیو میں خاتون اور اس کی بیٹی کو اسکوٹر پر جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران ایک بے قابو تیز رفتار کار مخالف سمت سے سڑک پر آتی ہے اور اسکوٹر کو زور سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہے۔

کانپور: اتر پردیش میں جمعہ کو ایک تیز رفتار کار نے ایک خاتون کے اسکوٹر کو ٹکر مار دی جس کی وجہ سے خاتون کی موت ہوگئی اور اس کی اسکوٹر پر سوار اس کی بیٹی شدید زخمی ہوگئی۔ ایک نابالغ اس کار کو چلا رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
مودی کے رام راج میں دلتوں کو نوکری نہیں ملتی: راہول گاندھی
اسکول جانے سے بچنے کی خاطر بم کی دھمکی، طالب ِ علم زیر حراست
طالبہ کو ہراساں کرنے پر مسلم ٹیچر کو حراست میں لے لیا گیا
چوتھی جماعت کے طالبعلم کو 43 بار مارنے پر ٹیچر کے خلاف ایف آئی آر
ہندوستان میں غیرقانونی داخلہ پر 7 روہنگیا گرفتار

پولیس نے بتایا کہ کار کو ایک 17 سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔ وہ کانپور شہر کی ایک مصروف سڑک پر اسٹنٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گیا ہے۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

جائے وقوعہ کی ویڈیو میں خاتون اور اس کی بیٹی کو اسکوٹر پر جاتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔ اسی دوران ایک بے قابو تیز رفتار کار مخالف سمت سے سڑک پر آتی ہے اور اسکوٹر کو زور سے ٹکراتی ہوئی نظر آتی ہے۔

تصادم اتنا شدید تھا کہ خاتون اور اس کی بیٹی دونوں مختلف سمتوں میں ہوا میں اُچھل گئے۔ پولیس نے بتایا کہ راہگیر اسے اسپتال لے گئے۔

حکام نے بتایا کہ خاتون کی علاج کے دوران موت ہو گئی، جبکہ اس کی بیٹی کو کئی فریکچر کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ واقعہ کی تفتیش جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 مئی کی صبح مہاراشٹر کے پونے شہر کے کلیانی نگر علاقے میں ایک نابالغ لڑکے نے مبینہ طور پر شراب کے نشے میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو کار سے ٹکر مار دی تھی۔

 اس حادثہ میں مدھیہ پردیش کے رہنے والے آئی ٹی انجینئر ایک نوجوان اور لڑکی کی موت ہو گئی تھی۔ ملزم نابالغ لڑکے کے والد وشال اگروال ایک مشہور بلڈر ہیں۔

a3w
a3w