تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی الیکشن: ٹالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے حیدرآباد میں اپنا ووٹ ڈالا

تلنگانہ میں جمعرات کو ہونے والے سنگل فیز اسمبلی انتخابات کے حصہ کے طور پر حیدرآباد میں کئی ٹالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اپنا ووٹ ڈال کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں جمعرات کو ہونے والے سنگل فیز اسمبلی انتخابات کے حصہ کے طور پر حیدرآباد میں کئی ٹالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے اپنا ووٹ ڈال کر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

متعلقہ خبریں
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری

اداکار چرنجیوی نے اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ جوبلی ہلز کلب کے ایک پولنگ اسٹیشن پر اپنا ووٹ ڈالا۔

ٹالی ووڈ اداکار جونیئر این ٹی آر اور اللو ارجن نے جوبلی ہلز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

صبح 7 بجے پولنگ شروع ہونے کے فوراً بعد دونوں اداکار پولنگ اسٹیشن پہنچ گئے اور دیگر ووٹرز کے ساتھ قطاروں میں کھڑے ہوگئے۔

جونیئر این ٹی آر، ان کی ماں اور بیوی نے اوبلریڈی اسکول پولنگ سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالا، اللو ارجن نے بی ایس این ایل پولنگ سینٹر میں اپنا ووٹ ڈالا۔

اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد بات کرتے ہوئے اللو ارجن نے کہا، "میں آپ میں سے ہر ایک سے درخواست کرتا ہوں کہ آئیں اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں”۔

میوزک ڈائریکٹر ایم ایم کیروانی نے بھی جوبلی ہلز پولنگ بوتھ میں اپنا ووٹ ڈالا۔

ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) وکاس راج نے ایس آر نگر کے نارائنا جونیئر کالج کے پولنگ اسٹیشن نمبر 188 میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ ووٹ ڈالا۔

ریاست کی چیف سکریٹری سانتھی کماری نے شہر کے پرشانت نگر، جوبلی ہلز میں پولنگ اسٹیشن نمبر 162 پر اپنا ووٹ ڈالا۔

تلنگانہ کے ڈی جی پی انجنی کمار نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ صبح عنبرپیٹ اسپورٹس کمپلیکس کے پولنگ مرکز میں اپنا ووٹ ڈالا۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولس کی طرف سے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں اور ریاست میں ووٹنگ پرامن طریقے سے جاری ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باہر نکلیں اور اپنا حق رائے دہی استعمال کریں۔

انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سائبرآباد کمشنریٹ کے پولس حکام نے 1,191 مقامات پر 3,202 پولنگ اسٹیشنوں پر تمام ضروری حفاظتی انتظامات کیے ہیں۔

a3w
a3w