تلنگانہ

مدینہ بس حادثہ میں حیدرآبادی معتمرین کے جاں بحق ہونے پر کے کویتا کا اظہار رنج و ملال

کویتا نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دلخراش ہے۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی۔

صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ روانگی کے دوران معتمرین کی بس کے ہولناک حادثے پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے، اس حادثہ میں 45 ہندوستانی عازمین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے، جن میں بیشتر افراد کا تعلق حیدرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
ریونت ریڈی کرپشن کے شہنشاہ، تلنگانہ کے مفادات کو نظرانداز کر رہے ہیں: کویتا
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار

کویتا نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ یہ سانحہ نہایت افسوسناک اور دلخراش ہے۔ انہوں نے مرحومین کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی۔

کویتا نے اس واقعہ سے متعلق اطلاع کووزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے حکومت ہند سے فوری مداخلت کی اپیل کی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی حکام سے رابطہ کرتے ہوئے متاثرین کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کیا جائے، اور یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام انتظامات بروقت اور شفاف طریقے سے انجام پائیں

انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ زخمیوں کے علاج، قانونی کارروائی اور میتوں کی واپسی کے سلسلہ میں ہنگامی اقدامات کئے جائیں تاکہ غمزدہ خاندانوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے