کاچی گوڑہ۔یشونت پور وندے بھارت ایکسپریس اب ہندو پور میں بھی توقف کرے گی
حیدرآباد کے کاچی گوڑہ اسٹیشن سے بنگلور کے یشونت پور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ریلوے نے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس اب تجرباتی بنیادوں پراے پی کے ہندو پور اسٹیشن پر بھی توقف کرے گی۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے کاچی گوڑہ اسٹیشن سے بنگلور کے یشونت پور کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لئے ریلوے نے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا ہے۔ ریلوے کے مطابق وندے بھارت ایکسپریس اب تجرباتی بنیادوں پراے پی کے ہندو پور اسٹیشن پر بھی توقف کرے گی۔
یہ نیا اسٹاپ ہفتہ 27 دسمبر سے عمل میں آ گیا ہے۔
ٹرین نمبر 20703 (کاچی گوڑہ تا یشونت پور) ٹرین دوپہر 12:08 بجے ہندو پور پہنچی اور دو منٹ کے وقفہ کے بعد 12:10 بجے روانہ ہوگئی۔
ٹرین نمبر 20704 (یشونت پور تا کاچی گوڑہ) واپسی کے سفر میں یہ ٹرین دوپہر 3.48 بجے ہندو پور پہنچے گی اور 3.50 بجے وہاں سے روانہ ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق اس اسٹاپ کا مقصد ہندو پور اور آس پاس کے علاقوں کے مسافروں کو تیز رفتار اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنا اور ریل کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانا ہے۔
یہ ٹرین ہفتے میں 6 دن (بدھ کے علاوہ) چلتی ہے۔ یہ صبح 5.45بجے کاچی گوڑہ سے روانہ ہو کر دوپہر 2.00بجے یشونت پور پہنچتی ہے۔ واپسی میں یہ دوپہر 2.45بجے نکل کر رات 11.00بجے کاچیگوڑہ پہنچتی ہے۔