امریکہ و کینیڈا

کملاہیرس عہدۂ صدارت کیلئے موزوں نہیں: ٹرمپ

سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے نائب صدر کملاہیرس حکومت کرنے کے لئے موزوں نہیں ہیں اور انہیں انتہاء پسند، بایاں بازو سے تعلق رکھنے والی جنونی خاتون قرار دیا۔

واشنگٹن: سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے نائب صدر کملاہیرس حکومت کرنے کے لئے موزوں نہیں ہیں اور انہیں انتہاء پسند، بایاں بازو سے تعلق رکھنے والی جنونی خاتون قرار دیا۔

متعلقہ خبریں
ٹرمپ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ پارٹی اور قوم کی خدمت کروں گی : کملا ہیرس
ٹرمپ کو زہر بھرا خط بھیجنے والی خاتون کو سزا سنا دی گئی
مودی نے بائیڈن کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی
امریکہ کا ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد میں اضافے کا فیصلہ
پرائمری انتخابات، بائیڈن کو اسرائیل۔غزہ جنگ پر مخالفت کا سامنا

78سالہ ٹرمپ نے ہیرس کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات واضح ہونے کے بعد پہلی مرتبہ ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک پارٹی کی اپنی حریف پر کڑی تنقید کی۔

امریکی صدر 81سالہ جوبائیڈن نے گزشتہ ویک اینڈ پر اعلان کیا تھا کہ صدارتی دوڑ سے دستبردار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کملاہیرس کو اپنا جانشین قرار دیا تھا۔ 59سالہ کملاہیرس کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بننے کے قوی امکانات ہیں۔

اگست میں ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن میں عہدۂ صدارت کے لئے ان کی امیدواری کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے چہارشنبہ کے روز اپنی حریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ساڑھے تین سال سے ’جھوٹی کملاہیرس‘، بائیڈن کی ہرغلطی کے پیچھے آزاد خیال اور محرک بننے والی طاقت رہی ہے۔

وہ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی دیوانی خاتون ہیں، جو عہدۂ صدارت پر فائز ہونے کا موقع ملنے پر ہمارے ملک کو تباہ کردیں گی۔ ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے۔ ٹرمپ جنہوں نے قبل ازیں بائیڈن کو ”سلیپی جو“ کا نام دیا تھا، اب انہوں نے کملاہیرس جھوٹی کملا کا نام دیا ہے۔

a3w
a3w