انٹرٹینمنٹ

منڈی لوک سبھا سیٹ سے کنگنا بی جے پی امیدوار

ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے کنگنا رنوت کو امیدوار بنایا ہے۔

ممبئی: ہماچل پردیش کی منڈی لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی نے کنگنا رنوت کو امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ خبریں
فلم رضا کار، بی جے پی قائدین میں اختلافات عیاں
ایم پی کنگنا ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش ہوں گی
مرکزی وزیرکشن ریڈی کا دورہ سعودی عرب
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
’بی جے پی ساری جھگی جھونپڑیاں ڈھا دے گی‘

کنگنا رنوت نے منڈی پارلیمانی سیٹ سے لوک سبھا کا ٹکٹ ملنے پر بی جے پی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو سپورٹ کیا، اب پارٹی نے انہیں الیکشن لڑنے کا موقع دیا ہے، ایسی صورتحال میں وہ پوری لگن سے کام کرنے کو تیار ہیں۔

کنگنا رنوت نے سوشل میڈیا پر لکھا، میں ہمیشہ اپنے پیارے ہندوستان اور عام ہندوستانیوں کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو غیر مشروط حمایت دیتی رہی ہوں۔

بی جے پی کی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش منڈی سے لوک سبھا کا امیدوار قرار دیا ہے۔ میں ہائی کمان کے اس فیصلے پر عمل کروں گی۔

میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر باعث افتخار اور پرعزم ہوں۔ میں قابل کارکن اور عوامی نمائندہ بننے کی کوشش کروں گی۔