بھارت

سونیا گاندھی کی والدہ پاولا کا انتقال

رمیش نے ٹویٹ کیاکہ " سونیا گاندھی کی والدہ پاولا مینو کا ہفتہ 27 اگست کو اٹلی میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی گئیں۔"

نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی کی والدہ پاولا مینو کا انتقال ہوگیا۔

کانگریس کے میڈیا شعبہ کے سربراہ جئے رام رمیش نے گاندھی کی والدہ کی موت پر ٹویٹ کیا اور کہا کہ محترمہ پاولا مینو کا انتقال ہفتہ 27 اگست کو اٹلی میں ہوا۔

رمیش نے ٹویٹ کیاکہ "سونیا گاندھی کی والدہ پاولا مینو کا ہفتہ 27 اگست کو اٹلی میں اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی آخری رسومات کل ادا کی گئیں۔”

چھتیس گڑھ کے چیف منسٹر بھوپیش بگھیل نے پاولا کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ گاندھی کی والدہ کے انتقال کی افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔ ایشور کنبہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔

a3w
a3w