دہلی

غزہ کے انسانی بحران پر کپل سبل کا اظہار کرب

ایکس پر اپنے پوسٹ میں سبل نے کہا کہ غزہ کا المیہ۔ غزہ میں انسانی بحران اور بچوں کو معذور کیے جانے اور شہریوں کے قتل عام کی تصاویر دلخراش اور ناقابل قبول ہیں۔

نئی دہلی: راجیہ سبھا کے رکن کپل سبل نے کہا کہ ہندوستان کو غزہ میں انسانی بحران کے پیش نظر فوری جنگ بندی کی اپیل کرنی چاہیے اور زور دے کر کہ اس انسانی المیہ میں جانبدار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
یوکرین جنگ، 48 بچھڑے خاندانوں کو دوبارہ ملادیا گیا
غزہ میں 80 فیصد علاقہ تباہ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، حالات ناقابلِ بیان
میاں مسلمانوں سے متعلق چیف منسٹر آسام کے ریمارک پر کپل سبل کی تنقید
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش

غزہ میں معصوم بچوں اور شہریوں کے قتل عام کی تصاویر کے ساتھ انسانی بحران‘ دلخراش اور ناقابل قبول ہے۔ 7/ اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر عدیم النظیر حملوں میں 1400سے زائد افراد کی موت ہوگئی۔ حماس نے غزہ میں 220 سے زائد افراد کو یرغمال بنارکھا ہے۔

غزہ میں حکام کے مطابق اسرائیل کے جوابی حملوں میں تاحال تقریباً 6500 افراد جان بحق ہوگئے۔ ایکس پر اپنے پوسٹ میں سبل نے کہا کہ غزہ کا المیہ۔ غزہ میں انسانی بحران اور بچوں کو معذور کیے جانے اور شہریوں کے قتل عام کی تصاویر دلخراش اور ناقابل قبول ہیں۔ ہندوستان کو فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ اس المناک سانحہ میں جانبدار رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔“