دہلی

نرملا سیتارمن کے خلاف تحقیقات پر کرناٹک ہائی کورٹ کی روک

کرناٹک ہائی کورٹ نے متروک الکٹورل بانڈ اسکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں پیر کے دن مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر روک لگادی۔

بنگلورو(پی ٹی آئی) کرناٹک ہائی کورٹ نے متروک الکٹورل بانڈ اسکیم میں مبینہ بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں پیر کے دن مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتارمن اور دیگر کے خلاف تحقیقات پر روک لگادی۔

متعلقہ خبریں
الیکٹورل بانڈس ایک تجربہ، وقت ہی بتائے گا کس قدر فائدہ مندہے: جنرل سکریٹری آر ایس ایس
سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ
88سالہ شخص کی والد کے بقایاجات کیلئے1979 سے قانونی لڑائی
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)

جسٹس ایم ناگ پرسنا نے بی جے پی قائد نلن کمار کتیل کی درخواست پر عبوری حکم جاری کیا۔ معاملہ کی آئندہ سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

بنگلورو کی خصوصی عدالت کی ہدایت پر نرملا سیتارمن اور دیگر کے خلاف کیس ہفتہ کے دن درج ہوا تھا۔ ایف آئی آر میں بی جے پی کرناٹک یونٹ کے صدر بی وائی وجیندر کا بھی نام شامل ہے۔

سپریم کورٹ نے فروری میں الکٹورل بانڈ اسکیم کو یہ کہتے ہوئے رد کردیا تھا کہ یہ حق جانکاری اور آزادی ئ اظہارِ رائے کے خلاف ہے جس کی ضمانت دستور نے دی ہے۔