کرناٹک

بریکنگ: کرناٹک جے ڈی (ایس) ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو ایس آئی ٹی نے حراست میں لے لیا

جے ڈی (ایس) ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو کرناٹک پولیس کی ایس آئی ٹی نے حراست میں لے لیا ہے۔ ریونا کے بیٹے پرجول ریونا کو جنسی استحصال اور عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ اس کا باپ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا بیٹا ایچ ڈی ریونا بھی بیٹے کے ساتھ عیاشیوں میں شامل رہا ہے۔

بنگلورو: جے ڈی (ایس) ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو کرناٹک پولیس کی ایس آئی ٹی نے حراست میں لے لیا ہے۔ ریونا کے بیٹے پرجول ریونا کو جنسی استحصال اور عصمت ریزی کے الزامات کا سامنا ہے جبکہ اس کا باپ اور سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کا بیٹا ایچ ڈی ریونا بھی بیٹے کے ساتھ عیاشیوں میں شامل رہا ہے۔

اسے ہفتہ کی شام حراست میں لیا گیا جبکہ اصل ملزم پرجول ریونا بیرون ملک (جرمنی) فرار ہے۔

قبل ازیں عدالت نے ایچ ڈی ریونا کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کو مسترد کردیا تھا جس کے بعد انہیں خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق جے ڈی (ایس) کے ایم ایل اے ایچ ڈی ریونا کو خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ انہیں ایک خاتون کے اغوا کے الزامات کا سامنا ہے۔ ایس آئی ٹی فحش ویڈیوز کے معاملے میں ان کے بیٹے پرجول ریونا کے خلاف عصمت دری کے الزامات کی بھی تحقیقات کر رہی ہے۔

جس خاتون کے بیٹے نے ایچ ڈی ریونا اور اس کے ساتھی ستیش کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا تھا، کرناٹک پولیس نے اس خاتون کا سراغ لگا لیا ہے۔ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم سے بات کریں گی۔ ایم ایل اے کا بیٹا پرجول ریوانا جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملزم ہے۔

اس خاتون نے ریوناس کے گھر میں تقریباً پانچ سال کام کیا تھا، اور تین سال قبل ملازمت چھوڑ دی تھی۔ خاتون کے بیٹے نے الزام لگایا کہ اسے ایچ ڈی ریونا کے قریبی معاون ستیش نے 26 اپریل کو اٹھایا تھا۔

اسے اسی دن گھر واپس لایا گیا لیکن ایچ ڈی ریونا کے آدمی نے 29 اپریل کو اسے پھر اغوا کرلیا تھا، وہ تب سے لاپتہ تھی۔

حراست میں لئے جانے سے عین قبل عدالت نے ایچ ڈی ریونا کی درخواست قبل از گرفتاری کو مسترد کردیا تھا۔

a3w
a3w