تلنگانہ

تلنگانہ میں کرناٹک نتائج دہرائے جائیں گے: کومٹ ریڈی

وینکٹ ریڈی نے توقع ظاہر کی کہ جولائی کے تیسرے یا چوتھے ہفتہ تک زیادہ تر حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔

حیدرآباد: سینئر کانگریس قائد ورکن پارلیمنٹ بھونگیر کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے تلنگانہ کے آئندہ اسمبلی انتخابات میں کرناٹک کے نتائج دہرانے کیلئے تلنگانہ ایکشن پلان تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا
فیوچر سٹی کے نام پر ریئل اسٹیٹ دھوکہ، HILT پالیسی کی منسوخی تک جدوجہد جاری رہے گی: بی آر ایس

آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے صلاحیت کے حامل امیدواروں کے انتخاب کیلئے متعدد سروے کروائے جارہے ہیں ان سروے رپورٹس کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا جہاں جہاں امیدواروں کے متعلق نتیجہ پر پہنچاجا چکا ہے وہاں پارٹی ہائی کمانڈ کی جانب سے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

 وینکٹ ریڈی نے توقع ظاہر کی کہ جولائی کے تیسرے یا چوتھے ہفتہ تک زیادہ تر حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ گذشتہ روز پارٹی کے رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے کہا تھا کہ اسمبلی انتخابات کیل ئے پارٹی کی جانب سے 60 حلقوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے دی گئی ہے۔