جموں و کشمیر

کشمیر انکاؤنٹر، 2 دہشت گرد اور ایک سی آر پی ایف جوان ہلاک

جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوا کے ایک سرحدی موضع میں چھپا بیٹھا دہشت گرد زائداز 15 گھنٹوں کے آپریشن میں چہارشنبہ کے دن سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس کا ساتھی بھی ہلاک ہوا۔

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع کٹھوا کے ایک سرحدی موضع میں چھپا بیٹھا دہشت گرد زائداز 15 گھنٹوں کے آپریشن میں چہارشنبہ کے دن سیکوریٹی فورسس کے ہاتھوں مارا گیا۔ اس کا ساتھی بھی ہلاک ہوا۔

ایک سی آر پی ایف جوان کی جان گئی۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ 2 سینئر عہدیدار محفوظ رہے جبکہ ان کی گاڑیوں کو گولیاں لگیں۔ موضع سعیدہ سکھل میں 2 دہشت گرد دکھائی دینے کے بعد منگل کی رات آپریشن شروع ہوا تھا۔

ضلع دوڈہ میں راشٹریہ رائفلس کے 5 جوان اور ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اس وقت زخمی ہوئے جب دہشت گردوں نے منگل کی رات دیر گئے بھدروا۔ پٹھان کوٹ سڑک پر مشترکہ چوکی پر حملہ کردیا۔

یہ 2 واقعات ریاسی میں کٹرا شیو کھدری مندر جانے والے یاتریوں کی بس پر دہشت گرد حملہ کے چند دن بعد پیش آئے۔ بس کھائی میں گرپڑی تھی اور 9 یاتری ہلاک اور 41 دیگر زخمی ہوئے تھے۔

یہ واقعہ اتوار کی شام پیش آیا تھا۔ پولیس نے دہشت گردوں کی جانکاری دینے پر 20لاکھ روپے انعام دینے کا کیا ہے۔ اس نے ایک دہشت گرد کا خاکہ بھی جاری کیا۔

a3w
a3w