تلنگانہ

کتہ گوڑم پولیس نے ماوسٹوں کی بارودی سرنگ کواڑادیا

انتخابی ڈیوٹی پر مامور سیکوریٹی فورسس کونشانہ بنانے کیلئے ماوسٹوں نے چیرلہ منڈل کے دورافتادہ گاؤں میں سڑک پربارودی سرنگ نصب کی تھی تاہم پولیس کے جوانوں نے اس سرنگ کو کامیابی کے ساتھ اڑادیا۔

حیدرآباد: کتہ گوڑم پولیس نے جمعہ کے روز ضلع کے چیرلہ منڈل میں ماؤسٹوں کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ کودھماکہ سے اڑادیا گیا۔ ضلع میں اسمبلی انتخابات کو درہم برہم کرنے کے مقصدسے ماوسٹوں نے چیرلہ منڈل میں بستاکتور اور چنامیڈی سیلرو مواضعات کے درمیان مین روڈ کے نیچے بارودی سرنگ بچھائی تھی۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
نیتی آیوگ کی میٹنگ میں 8 چیف منسٹرس کی غیر حاضری بدقسمتی: بی جے پی
اے پی میں لوک سبھا کے 13حلقوں کیلئے ٹی ڈی پی کی پہلی فہرست جاری
اسمبلی انتخابات: چندرابابو نائیڈو کی پون کلیان سے ملاقات
4 ریاستوں کے اسمبلی الیکشن نتائج کا کل اعلان، صبح 8 بجے سے ووٹوں کی گنتی

ماوسٹوں نے اس مقام کے عوام سے جمعرات کے روز منعقدہ راے دہی کے بائیکاٹ کی اپیل کی تھی تاہم ماوسٹوں کی اس اپیل کے باوجود منڈل کے قبائلی اورغیرقبائلی ووٹرس کی بڑی تعداد گھروں سے باہرنکلی اور اپنے حق راے دہی سے استفادہ کیا۔تلاشی مہم کے دوران پولیس نے یہ بارودی سرنگ دیکھی تھی۔

اس نے فوری اس سڑک کوٹرافک کیلئے بندکردیا۔ انجانا پورم اورچنامیڈی سیلروکے ووٹروں کو پدا میڈی سیلروکے پولنگ بوتھ منتقل کردیاتاکہ وہ یہاں حق رائے دہی سے استفادہ کرسکیں۔ پولنگ کے اختتام کے بعد پولیس نے اس 40 کیلووزنی بارودی سرنگ کوناکارہ بنانے کے اقدامات کئے۔

اس سرنگ کوناکارہ بنانے کیلئے کئے گئے دھماکہ سے سڑک پر 6 فیٹ گہرا گڑھاپڑا گیاتاہم بعدمیں اس گڑھے کومٹی سے پرکردیا گیا۔ ضلع ایس پی کتہ گوڑم ڈاکٹر ونیت جی نے کہاکہ ممنوعہ ماوسٹوں کی جانب سے کھڑی کردہ رکاوٹوں کاپولیس نے پامردی کے ساتھ مقابلہ کیاجواپنی موجودگی کے اظہار کے لئے رکاوٹیں پیداکرنے کی کوشش کی تھی۔

 اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ انتخابی ڈیوٹی پر مامور سیکوریٹی فورسس کونشانہ بنانے کیلئے ماوسٹوں نے چیرلہ منڈل کے دورافتادہ گاؤں میں سڑک پربارودی سرنگ نصب کی تھی تاہم پولیس کے جوانوں نے اس سرنگ کو کامیابی کے ساتھ اڑادیا۔انہوں نے راے دہی میں حصہ لینے پر جنگلاتی گاؤں کے عوام سے اظہار تشکرکیا۔

a3w
a3w