حیدرآباد

کویتا‘ ای ڈی کے اجلاس پر حاضر نہیں ہوئیں

سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی 45 سالہ دختر سے ازسرنو پوچھ تاچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے طلب کیا تھا۔ ایک ای میل کے ذریعہ کویتا کو سمن جاری کئے گئے تھے۔

نئی دہلی: بی آر ایس کی قائد کویتا انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کے روبرو آج پیش نہیں ہوئیں۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دہلی اکسائز پالیسی سے مربوط منی لانڈرنگ کیس کے سلسلہ میں کویتا سے پوچھ تاچھ کے لئے ایجنسی کی جانب سے نوٹس جاری کی گئی تھی لیکن کویتا حاضر نہیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں
تکو گوڑہ سے جھوٹ کی تشہیر، بی آر ایس قائد کے ٹی آر کا الزام
گیانگسٹر نعیم کی ضبط کردہ اراضیات کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی

 سابق چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ کی 45 سالہ دختر سے ازسرنو پوچھ تاچھ کے لئے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے طلب کیا تھا۔ ایک ای میل کے ذریعہ کویتا کو سمن جاری کئے گئے تھے۔ کویتا کے وکیل نتیش رانا نے خبر رساں ادارہ پی ٹی آئی نمائندہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سپریم کورٹ حکم کے مطابق اِس کیس میں انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) کویتا کو طلب نہیں کرسکتی۔

 تاہم انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذرائع نے کہا کہ بی آر ایس قائد نے گزشتہ سال سپریم کورٹ سے عارضی راحت حاصل کرلی تھی اور اب یہ کارآمد اور جائز نہیں رہی۔ فیڈرل ایجنسی کی جانب سے کویتا کو ازسرنو سمنس جاری کئے جانے کا امکان ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ای ڈی کی جانب سے اِس سلسلہ میں عنقریب فیصلہ کیا جائے گا۔

 بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کی ایم ایل سی نے ادعا کیا ہے کہ انہو ں نے بی جے پی کی زیر قیادت مرکزی حکومت پر ای ڈی کے غلط استعمال کا جو الزام عائد کیا تھا، وہ غیر درست نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ زعفرانی پارٹی تلنگانہ میں پچھلے دروازہ سے داخل ہونے کی کوشش کررہی ہے۔