دہلی

جنتادل(یو) کے ترجمان کے عہدہ سے کے سی تیاگی مستعفی

جنتادل(یو) کے ترجمان کے سی تیاگی مستعفی ہوگئے۔ علاقائی جماعت نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ کے سی تیاگی مختلف مسائل پر اکثر اوقات حلیف جماعت بی جے پی سے اپنی پارٹی کے اختلافی موقف کا اظہار کرتے تھے۔

نئی دہلی: جنتادل(یو) کے ترجمان کے سی تیاگی مستعفی ہوگئے۔ علاقائی جماعت نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ کے سی تیاگی مختلف مسائل پر اکثر اوقات حلیف جماعت بی جے پی سے اپنی پارٹی کے اختلافی موقف کا اظہار کرتے تھے۔

متعلقہ خبریں
ہندوستان اپنے8 شہریوں کوقطر سے واپس لانے قانونی جنگ لڑے گا:بی جے پی

جنتادل(یو) نے ایک بیان میں کہا کہ پارٹی صدر اور چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان مقرر کیا ہے۔ تیاگی کے استعفیٰ کی وجوہات ”نجی“ بتائی گئیں۔

نتیش کمار کے نام مکتوب میں سابق رکن پارلیمنٹ اور سوشلسٹ قائد نے کہا کہ وہ دیگر کاموں میں مصروف رہنے کی وجہ سے ترجمان کے عہدہ سے انصاف نہیں کرپارہے ہیں۔

جنتادل(یو) قائدین کا کہنا ہے کہ کے سی تیاگی سیاسی مشیر کے طور پر اپنے دوسرے رول میں برقرار رہیں گے۔

سمجھا جاتا ہے کہ دہلی میں مقیم کے سی تیاگی اپنے تجربہ کی بنیاد پر مرکزی حکومت کی پالیسیوں پر اکثر ایسے تبصرے کرتے تھے جو ان کی پارٹی کے کئی قائدین کے نزدیک بی جے پی۔ جنتادل(یو) تعلقات کے لئے مناسب نہیں تھے۔

حال میں فلسطین کے مسئلہ پر منعقدہ میٹنگ میں شرکت کرنے والے وہ برسراقتدار این ڈی اے کے واحد رکن تھے۔

a3w
a3w